Coconut Halwa Recipe In Urdu - Recipe No. 2746

Coconut Halwa Urdu recipe is available at UrduPoint. Coconut Halwa is a famous dish in this region. You can read here Coconut Halwa recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Coconut Halwa. You can know the complete method to make Coconut Halwa on this page. We will also tell you how long it will take to make Coconut Halwa. Read the recipe, ingredients, and everything related to Coconut Halwa below.

ناریل کا حلوہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2746

Coconut Halwa Recipe In Urdu
اشیاء:
ناریل ایک کلو
چینی دو کلو
گھی 350ملی لیٹر
بالائی 500گرام
کھویا 250گرام
دودھ لیٹر
انڈے دس عدد
سبز الائچی آٹھ عدد
لونگ دو عدد
پستہ 12دانے
کشمش 16دانے
بادام کی گری 50گرام
اخروٹ کی گری 50گرام
زعفران (پسی ہوئی) آدھی چٹکی
کیوڑا ایک بڑا چمچہ
ترکیب:
ناریل رات کو پانی میں بھگو دیجئے۔ صبح کو اوپر سے کھرچ کر سل پر باریک پیس لیجئے۔ انڈے کی سفیدی کو اتنا پھینٹئے کہ جھاگ آجائے۔ زردی کو بھی الگ پھینٹئے۔ پھر دونوں کو ملا کر پھینٹ لیجئے۔ بالائی کو بھی پھینٹ لیجئے کھوئے کو چور چور کر کے بالائی میں حل کر لیجئے اور خوب پھینٹئے۔ دو کلو چینی میں تین لٹر پانی ڈال کر پکائیے۔ ایک تار کی چاشنی تیار ہو جائے تو اتار لیجئے۔ زعفران کو کیوڑے میں حل کر لیجئے۔ کشمش صاف کر کے پانی میں بھگو دیجئے پھول جائے تو نکال لیجئے۔ پستہ، بادام اور اخروٹ کی گری صاف کر کے رکھ لیجئے۔ ایک کھلے منہ کی دیگچی میں گھی کڑ کڑائیے۔ لونگ اور الائچیاں بھون لیجئے۔ خوشبو آنے لگے تو پسا ہوا ناریل ڈال کر بادامی رنگ پر بھون لیجئے۔ زعفران ، بالائی اور کھویا، بھنے ہوئے انڈے، بھونے ہوئے ناریل میں ڈال دیجئے۔ ساتھ ہی دودھ بھی ڈال دیجئے اور چمچہ چلاتے رہیے۔ آنچ ہلکی رکھئے جب گاڑھا ہو جائے تو چینی کا قوام ، پستہ، بادام، اخروٹ کی گری اور کشمش ڈال دیجئے اور ہلکی آنچ پر پکائیے۔ چمچہ چلاتے رہیے۔ آہستہ آہستہ پک کر دودھ اور بالائی خشک ہو جائے ، شیرہ جذب ہو جائے، پانی خشک ہو جائے اور خوشبو آنے لگے تو زعفران اور کیوڑا ڈال دیجئے ۔حلوہ گھی چھوڑ دے تو اتار لیجئے اور چند منٹ ڈھکا رہنے دیجئے۔ پھر پلیٹوں میں حلوہ نکالیے اور چاندی کے ورق لگا دیجئے۔

(6589) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet

More Recipes

Urdu cooking recipe of Coconut Halwa, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Coconut Halwa is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.