گلیات میں برف باری کا سلسلہ وقفے وقفے سیجاری

پیر 16 جنوری 2017 18:12

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) گلیات میں برف باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے، حسین نظاروں سے جہاں مقامی افراد لطف اندوز ہو رہے ہیں وہیں سیاحوں کی بڑی تعداد گلیات کے سیاحتی مقامات کا رخ کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ایبٹ آباد شہر بھی بارشوں اور پہاڑوں پر برف باری کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، برفباری کے باعث گلیات کے کئی علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کی بھی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ہزارہ کے کئی علاقوں میں سوئی گیس کے پریشر میں کمی اور بجلی کی عدم دستیابی نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ہے۔ ایبٹ آباد سمیت خیبر پختونخوا کے کئی علاقوں میں بارشوں کے باعث سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، گلیات میں پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، تاہم جی ڈی اے کے حکام فوری طور پر سڑکوں کو کھولنے کا کام سرانجام دے رہے ہیں۔

ایبٹ آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں