مویشیوں میں پروٹین کی کمی دورکرنے کیلئے یوریا کا استعمال ضروری ہے، ڈیری و لائیوسٹاک ماہرین

ہفتہ 21 جنوری 2017 12:06

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2017ء) ڈیری ولائیوسٹا ک ماہرین نے بتایا ہے کہ جانوروں کی خورا ک میں پروٹین کی کمی کو پوراکرنے کیلئے یوریا کا استعمال ضروری ہے، مقررہ مقدا رمیں یوریادینا گوشت اور دودھ دینے والے جانوروں کیلئے فائد ہ مند ہوتا ہے، خورا ک کیلئے یوریاکا استعما ل مختلف طریقوںسے کیاجاتا ہے یوریاپانی یا گڑ کے شیرے کے ساتھ استعمال کیاجاسکتا ہے، خشک چا رے میں یوریا کے محلول کا استعمال اس کی غذائیت میں اضافہ کرتا ہے 80سے 100گرام یوریا گائے اور بھینسوں کیلئے روزانہ استعمال کیاجاسکتا ہے بھوسہ اور خشک گھاس کے ساتھ یوریاکا استعمال اس طرح ہوتا ہے کہ سبز گھاس اور بھوسے میں ہاضمے دار پروٹین اور یوریا ملا کر جانوروں کو دیا جا ئے تو ا س سے جانوروں کے غذائی ہاضمیت میں اضافہ ہوتا ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں