ایس ایس پی حیدرآباد نے اپنی زیر نگرانی عورتوں اور بچوں کے تحفظ کے لئے ایمر جنسی ہیلپ لا ئن قائم کر دی

پیر 16 جنوری 2017 19:54

حیدر آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء) ایس ایس پی حیدرآباد عرفان علی بلوچ نے براہ راست اپنی زیر نگرانی عورتوں اور بچوں کے تحفظ اور ان کی فوری مدد کے لئے ایمر جنسی ہیلپ لا ئن 0316-2904734 اور0316-2904735 قائم کر دی ہے ایسی خوا تین جن پر کو ئی تشدد ہو یا وہ کسی بھی طرح کی بلیک میلنگ کا شکار ہوں تو فوری ان نمبرز پر رابطہ کر یں اگر کسی بھی جگہ خواتین یا بچوں سے کسی بھی قسم کی بد سلو کی ، بلیک میلنگ و غیرہ کی کو ئی بھی اطلاع ملے تو فوری اس نمبر پر اطلاع دیں۔

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں