ملک خواتین کی صلاحیتوں سے استعفادہ حاصل کئے بغیر حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرسکتا، مولابخش چانڈیو

اتوار 22 جنوری 2017 19:20

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جنوری2017ء) صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ ہمارے ملک کی خواتین انتہائی باصلاحیت ہیں اور ہمارا ملک خواتین کی صلاحیتوں سے استعفادہ حاصل کئے بغیر حقیقی معنوں میں ترقی نہیں کرسکتا - ان خیالات کا اظہار انہوں نے حیات گرلز کالج حیدرآباد میں آئی ہیلپ تنظیم کی جانب سے منعقدہ بختاور بھٹو وومین فیسٹیول میں بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا -مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ خواتین ہمارے ملک کی آبادی کا نصف حصہ ہیں اور ہمیں ان کی حوصلہ افزائی کرنے کی ضرورت ہے - انہوں نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ اب ہمارے ملک کے اہم شعبوں بالخصوص افواج پاکستان اور پولیس جیسے اداروں میں بھی خواتین شمولیت اختیار کر رہی ہیں اور اپنا لوہا منوارہی ہیں -اس موقع پر انہوں نے بختاور بھٹو وومین فیسٹیول میں اسپورٹس ، اکیڈمک اور دیگر مقابلوں میں کامیابی حاصل کرنے والی خواتین کو دخترپاکستان ایوارڈ دیی-اس موقع پر پی پی پی کے صغیر قریشی ،برکت ببر،آغا ماجد،جاوید نایاب لغاری،فدا وسان،انجنیئر سکندر حیات اور آئی ہیلپ کی انعم لغاری بھی موجود تھیں-قبل ازیں صوبائی مشیر اطلاعات مولابخش چانڈیو نے صوبائی وزیر بلدیات جام خان شورو کے ہمراہ پی پی پی کے پی ایس 46 کے سابقہ صدربابو عبداللہ قاضی ایڈووکیٹ کے انتقال پر ان کی رہائشگاہ جاکران کے بھائی اور بیٹے کے ساتھ تعزیت کی اور مرحوم کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی

حیدرآباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں