نامور شاعر مصدّق سانول کی تیسری برسی کل منائی جائے گی

پیر 16 جنوری 2017 16:04

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء)معروف شاعر ،صحافی،فنکار اور ڈرامہ نگارمصدّق سانول کی تیسری برسی کل منائی جائے گی ،مصدّق سانول ملتان میں پیدا ہوئے،میٹرک کے بعد ایمرسن کالج سے ایف ایس سی کی اور شاعری کا آغاز کیا،1982میں انہوں نے نیشنل کالج آف آرٹس لاہور میں داخلہ لیا اور موسیقی ، تھیٹراور دیگر فنون سے بھی منسلک ہو گئے، 1990میں وہ کراچی منتقل ہوئے اور پھر لندن جا کر بی بی سی سے منسلک ہو گئے،وطن واپسی کے بعد انہوں نے روزنامہ ڈان کی ویب سائٹ کے ایڈیٹر کے طور پر خدمات انجام دیں،17جنوری 2014کو پھیپھڑوں کے کینسر کی وجہ سے کراچی میں ان کا انتقال ہو گیا اورانہیں ملتان میں سپُردِخاک کر دیا گیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں