ملتان میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب، تیاریاں زور وشور سے جاری

ہفتہ 21 جنوری 2017 18:30

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جنوری2017ء) ملتان میٹروبس منصوبے کی افتتاحی تقریب کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہیں۔سرکاری ذرائع کے مطابق وزیراعظم نوازشریف اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف 24جنوری کو ملتان میٹروبس منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

(جاری ہے)

افتتاحی تقریب کے سلسلے میں میٹروبس انتظامیہ اورملتان کی ضلعی انتظامیہ کی تیاریاں جاری ہیں۔

میٹروبس روٹ سمیت شہر بھرکی سڑکوں پرصفائی وستھرائی کا کام بھی جاری ہے۔میٹروبس روٹ سمیت چوکوں ،چوراہوں پر ہورڈنگزاور خیرمقدمی بینر بھی لگائے جارہے ہیں جبکہ میٹروبس اسٹیشنز کوبھی سجایا جارہا ہے۔دوسری طرف پولیس کی طرف سے بھی ملتان میٹروبس منصوبے کے افتتاح پر فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کیے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں