سی آئی اے نے 12ملین خفیہ دستاویزات آن لائن جاری کر دیں

دستاویزات کے ذخیرے میں 1940 سے 1990 تک کی خفیہ سرگرمیوں سے متعلق معلومات موجود

بدھ 18 جنوری 2017 18:14

وشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 جنوری2017ء)امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے 12ملین خفیہ دستاویزات آن لائن جاری کر دیں ،دستاویزات کے ذخیرے میں 1940 سے 1990 تک کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات موجود ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے نے بارہ ملین خفیہ دستاویزات آن لائن جاری کر دی ہیں۔

(جاری ہے)

ان دستاویزات کے منظرعام پر آنے سے سی آئی اے کی تاریخ اور سرگرمیوں سے متعلق نئی معلومات سامنے آئیں گی۔

دستاویزات کے اس بہت بڑے ذخیرے میں اس ادارے کی سن 1940 سے 1990 تک کی سرگرمیوں سے متعلق معلومات موجود ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان دستاویزات میں 73 ہزار جرمنی کے حوالے سے بھی ہیں۔ ان دستاویزات میں سرد جنگ، کوریائی اور ویتنام جنگ سے متعلق بھی معلومات ہیں۔ واضح رہے کہ ان دستاویزات میں اس ادارے کی حالیہ برسوں کی سرگرمیوں سے متعلق مواد شامل نہیں ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں