صدرپولیس ڈیرہ مرادجمالی کی جرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپورکاروائی ، 24اشتہاری ومفرورملزمان گرفتار

جمعہ 20 جنوری 2017 19:11

ڈیرہ مرادجمالی۔20جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)صدرپولیس ڈیرہ مرادجمالی کا جرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپورکاروائی قتل ،ڈکیتی ،رہزنی،چوری لڑائی جھگڑے کی وارداتوں میں مطلوب 24اشتہاری ومفرورملزمان کو گرفتارکرکے اورمسروقہ موٹرسائیکل اورسامان برآمدکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی نصیرآباد رینج شرجیل کھرل اورایس ایس پی فاروق فیض لہڑی کی خصوصی ہدایت پرصدرپولیس ڈیرہ مرادجمالی جرائم کے پیشہ افرادکے خلاف ایکشن میں آگئی ایس ایچ او غلام علی کنڈرانی،کی نگرانی میں سب انسپکٹرحبیب اللہ لاشاری،اے ایس آئی محمدمرادبھنگر،ہیڈکانسٹیبل رسول بخش بگٹی اورولی محمد رند کے ہمراہ پولیس نے صدرڈیرہ مرادجمالی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر24اشتہاری ومفرورملزمان کو گرفتارکرکے ان کے قبضے سے مسروقہ موٹر سائیکل اوردیگرسامان برآمدکرلیا ایس ایچ او صدرپولیس غلام علی کنڈرانی نے میڈیا کو بتایا کہ گرفتارملزمان پولیس کو قتل ،ڈکیتی لوٹ مار ،چوری اور لڑائی جھگڑے سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھے گرفتارملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جرائم پیشہ افرادکے خلاف بھرپورکاروائی جاری رہے گی انہوںنے کہاکہ امن امان برقراررکھنے کیلئے پولیس کے جوان اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سرانجام دے رہے ہیں عوام علاقے میں امن امان کو برقراررکھنے میں اپنا کرداراداکرے پولیس نے ہمیشہ علاقے میں امن امان کو برقراررکھنے میں جواپنا کلیدی کردار ادا کیا ہے ہم سب کو ملکر علاقے کی خدمت اورعوام کے تحفظ کیلئے جدوجہدکرنا ہو گا انہوںنے کہا کہ جرائم کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائیگاجرائم پیشہ افرادقانون اورعوام کے دشمن ہیں ان کے ساتھ قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی علاقے میں امن امان کیلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے ۔

نصیر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں