ڈی آئی جی جیل خانہ جات کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ

ہسپتال، کچن، اسیران بارک،خواتین بارک، خواتین سلائی سینٹر،فٹ بال سلائی سینٹرمعائنہ

ہفتہ 21 جنوری 2017 21:28

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2017ء) ڈی آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال نے گزشتہ ہفتہ کے روز ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر سپرنٹنڈنٹ جیل اور دیگر عملہ بھی ان کے ساتھ موجود تھا ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی جیل خانہ جات میاں سالک جلال نے اس موقع پر جیل کے ہسپتال، کچن، اسیران بارک،خواتین بارک، خواتین سلائی سینٹر،فٹ بال سلائی سینٹرمعائنہ کیااورقیدیوں کے مسائل سنے ،اور جیل میںکنسٹریکشن ایریا کا بھی دورہ کیا۔ میاں سالک جلال نے فٹ بال اسٹیچنگ اور دیگر کاموں میں اچھی کارکردگی دکھانے والے قیدیوں میں انعامات تقسیم کئے۔

متعلقہ عنوان :

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں