تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹنگ ایجنسی سے تحریری ٹیسٹ منعقد کروایا جا رہا ہے، تحریری ٹیسٹ کا مقصد شفافیت اور میرٹ پر اساتذہ بھرتی کرنا ہے، رجسٹرار شاہ عبدالطیف یونیورسٹی

جمعرات 19 جنوری 2017 20:19

سکھر۔ 19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2017ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور کے رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر اسد رضا عابدی پریس کانفرنس کو خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ یونیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹنگ ایجنسی سے تحریری ٹیسٹ منعقد کروایا جا رہا ہے، تحریری ٹیسٹ کا مقصد شفافیت اور میرٹ پر اساتذہ بھرتی کرنا ہے،چند اساتذہ کے طرف سے سکھر میں پریس کانفرنس کرنے کا مقصد ذاتی بنیاد اور غلط سوچ پر مبنی ہے اور وہ ادارے کو بدنام کر رہے ہیں، انہوں نے مذید کہا کہ اساتذہ کی بھرتی کے لیے پاکستان ٹیسٹنگ سروس کی بابت خدشات بے بنیاد ہیں، یونیورسٹی کے قوائد اور ضوابط کے تحت اہم اخبارات اور سوشل میڈیا پر لیکچرار کی اسامیوں کے لیئے اشتہار شائع کرایا گیا جس کے نتیجے میں تقریبا چار ہزار کے قریب امیدواروں نے اپنی درخواستیں جمع کروائیں ۔

(جاری ہے)

سینڈیکیٹ کی فیصلے کی روشنی میں چالیس فیصد مارکس تحریری امتحان پر رکھے گئے ہیں اس سلسلے میں یونیورسٹی انتطامیہ نے سینئر پروفیسرز، پرو وائس چانسلرزپر مشتمل ایک کمیٹی تشکیل دی جس کو ذمہ داری سونپی گئی کہ وہ ٹیسٹنگ ایجنسی ہائر کریں ۔ کمیٹی کی سفارش پر کم سے کم معاوضہ پرپاکستان ٹیسٹنگ سروس اسلام آباد نے کانٹریکٹ سائن کیا گیاجو ملک کی نامور ایجنسی ہے ، جس کے نتیجے میں اس کو ایوارڈ سیپرا کے رولز کے مطابق دیا گیا۔

رجسٹرار نے مذید کہا کہ شاہ عبداللطیف یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسیئیشن (سلوٹا) نے یونیورسٹی انتطامیہ پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اور ٹیسٹنگ سروس کی جانب سے تحریری ٹیسٹ کو یونیورسٹی کی مفاد میرٹ کلچر اور شفافیت کے لیئے ایک اہم قدم تسلیم کیا ہے۔ جس کے نتیجے میں اہل ، قابل اور غریب خاندانوں کے نوجوان برسر روزگار ہونگے ۔ پریس کانفرنس میں پروفیسر ڈاکٹر لطف اللہ منگی پرو وائس چانسلر شکارپور کیمس، پروفیسر ڈاکٹر نور احمد شیخ، پرو وائس چانسلر مین کیمپس، پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک دین فیکلٹی آف آرٹس اور لینگویجز، پروفیسر ڈاکٹر ممتاز حسین مھر، ڈین فیکلٹی آف فزیکل سائنسز، پروفیسر ڈاکٹر نور شاہ بخاری، ڈائریکٹر گھوٹکی کیمس، پروفیسر ڈاکٹر سید آصف علی شاھ، ڈائریکٹر شھدادکوٹ کیمپس ، پروفیسر ڈاکٹر مینھوں خان لغاری، صدر، شاھ عبدللطیف یونیورسٹی ٹیچرز ایسوسیئیشن (سلوٹا) پروفیسر ڈاکٹر اختیار گھمرو جنرل سیکریٹری، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری، میڈیا کوارڈینیٹر، پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح، پروفیسر ڈاکٹر غلام عباس شر اور سید مہدی شاھ راشدی کنٹرولر امتحانات موجود تھے۔

سکھر میں شائع ہونے والی مزید خبریں