ٹنڈو محمد خان ،چوری کی واداتوں میں اضافہ ،ایک ہی رات میں 6وارداتیں

جمعہ 13 جنوری 2017 18:50

ٹنڈو محمد خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جنوری2017ء)ٹنڈومحمدخان میں چوری کی وارداتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ایک ہی رات میں چوری کی6 وارداتیں ہوئیں تفصیلات کے مطابق ٹنڈومحمدخان شہر کے علاقے سیرت النبی چوک کے قریب ناصر علی خواجہ،اسرار احمد عرف اشومیمن،حاجی ستار سومرو،طاہر ، جبکہ شیخ بھرکیو میں ڈاکڑ منور کی میڈیکل اسٹوراورملک ریاض کی دوکان سے نامعلوم چوروں نے قیمتی سامان اور ہزارون روپے نقد رقم چوری کرکے فرار ہوگئے جبکہ سٹی پولیس نے چوری کے الزام میں روشن شیخ کو گرفتار کرلیا ہے واقعہ کی رپورٹ مقامی تھانوں میں اطلاع دی گئی ہے۔

ٹنڈو محمد خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں