لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج

چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد کا نوٹس ، ٹیم کو متاثرہ بچی سے رابطے کی ہدایت

بدھ 8 مئی 2024 19:09

لاہور میں کم عمر گھریلو ملازمہ سے متعدد بار زیادتی، ملزم گرفتار،مقدمہ درج
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 مئی2024ء) لاہور کے علاقے ملت پارک میں کم عمر ملازمہ سے زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے،ملزم کئی روزتک بچی کوجنسی تشدد کا نشانہ بناتا رہا جسے گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ۔ بتایا گیا ہے کہ 10سالہ ملازمہ سلمان کے گھر میں کام کرتی تھی۔ ملزم نے مبینہ طور پر بچی کو کئی بار جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے بتایا کہ بچی کے والدین کی درخواست پر سلمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا گیا۔جبکہ زیادتی کا شکار ہونے والی بچی کو سروسز ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فی الحال ڈاکٹرز کی جانب سے کچھ نہیں بتایا گیا ہے۔چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو اور ممبر صوبائی اسمبلی پنجاب سارہ احمد نے 10سالہ گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم کو متاثرہ بچی اور لواحقین سے فوری رابطہ کی ہدایت کی ہے ۔

انہو ں نے کہا کہ ملت پارک میں مالک نے 10سالہ کمسن گھریلو ملازمہ کو ذیادتی کا نشانہ بنایا،ملزم 2ماہ تک بچی کو زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ پولیس نے ایف آئی آر درج کرنے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا۔ انہوں نے کہا کہ کمسن گھریلو ملازمہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں