بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ 31 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی

فلم رومانوی اور کامیڈی پر مبنی ہے جس میں صبا قمر اور عرفان خان میاں بیوی کے کردار میں نظر آئیں گے

پیر 16 جنوری 2017 12:02

بالی ووڈ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ 31 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2017ء) پاکستانی اداکارہ صبا قمر بالی ووڈ ادکارعرفان خان کے ہمراہ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ سے بھارتی فلم نگری میں کیرئیر کا آغاز کریں گی -گزشتہ دنوں جاری کئے گئے پوسٹر میں صبا قمر عرفان کے ساتھ سائیکل رکشہ پر سوار شرماتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

(جاری ہے)

فلم 31مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی-صبا قمر اور عرفان خان کی فلم رومانوی اور کامیڈی پر مبنی ہے جس میں دونوں اداکار میاں بیوی کے کردار میں نظر آئیں گے جس کی ہدایتکاری کے فرائض ساکیت چوہدری نے سر انجام دیئے ہیں۔واضح رہے کہ فلم ’’ہندی میڈیم‘‘ رواں سال 31 مارچ کو نمائش کے لیے پیش کی جائے گی ۔

وقت اشاعت : 16/01/2017 - 12:02:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :