Ferdinand Magellan - Article No. 1809

Ferdinand Magellan

فرڈیننڈ میگلن - تحریر نمبر 1809

پر تگیزی مہم جو فرڈ یننڈمیگلن کی وجہ شہرت اس کا زمین کے گرد بحری چکر مکمل کرنے کا کار نا مہ ہے ۔

بدھ 14 نومبر 2018

پر تگیزی مہم جو فرڈ یننڈ سیگلن کی وجہ شہرت اس کا زمین کے گرد بحری چکر مکمل کرنے کا کار نا مہ ہے ۔
اس کا مہم تمام انسانی تاریخ میں انتہائی غیر معمولی مہم جو یا نہ سفر ہے ۔پورا سفر تین برسوں میں مکمل ہوا۔ان پانچ مختصر ‘بے ڈھنگی ‘کمزور کشتیوں میں سے‘جن کے ساتھ سیگلن نے اپنے سفر کا آغاز کیا‘صرف ایک ہی حفاظت سے واپس یورپ پہنچ سکی ۔

جبکہ 265افراد کے عملہ میں سے فقط اٹھارہ زندہ واپس آسکے ۔سیگلن خود ان افراد میں شامل تھا جو دوران سفر ہلاک ہوئے (اس کی موت ‘مہم کو سفر کے انتہائی دشوار مرحلوں سے گزارنے کے بعد ہی واقع ہوئی )۔تاہم آخر میں مہم کا میاب ثابت ہوئی ۔اور یہ بات کسی شک وشبہ کے بغیر مان لی گئی کہ دنیا دائروی ہے ۔
یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ مہم کی کامیابی بنیادی طور پر سیگلن کی قیادت اور اس کے آہنی ارادے کے باعث ممکن ہوئی ۔

(جاری ہے)

چند ماہ کے سفر کے بعد ہی متعدد افراد نے واپسی کا مطالبہ کیا ۔سیگلن کو سفر جاری رکھنے کے لیے ملاحوں میں ہونے والی بغاوت کا سر کچلنا پڑا ۔اس کی مہارت اور استقلال کے پیش نظر اسے تمام جہازرانوں اور مہم جوؤں میں عظیم ترقرار دیا جاتا ہے ۔
اس کے کارنامہ کے حقیقی اثرات البتہ مختصر تھے ۔باشعور یورپی افراد اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ زمین گول ہے ۔نہ ہی وہ راستہ جس پر سیگلن نے سفر کیا‘کوئی اہم تجارتی راستہ ہی بن سکا ۔واسکوڈے گاما کے سفر کے برعکس سیگلن کے سفر نے نہ یورپ پر کچھ اثرات ثبت کیے اور نہ مشرق پر ۔سواگر چہ اس کے کارنامے نے اسے لازوال شہرت دی ‘لیکن وہ اس بناء پر دنیا کے سو متاثر کن افراد کی فہرست میں شامل نہیں ہو سکتا ۔

Browse More Urdu Literature Articles