Arif Abdul Mateen Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Arif Abdul Mateen عارف عبدالمتین - Read complete profile, contact information and life history of Arif Abdul Mateen
Arif Abdul Mateen Profile & Information

عارف عبدالمتین

عارف عبدالمتین پاکستان سے تعلق رکھنے والے اردو اور پنجابی زبان کے ممتاز شاعر اور نقاد تھے۔ وہ امرتسر، برطانوی ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ امرتسر سے ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد وہ لاہور آ گئے۔ قیام پاکستان کے بعد انہوں نے کئی ادبی جریدوں کی ادارت کی جن میں ادب لطیف، سویرا، جاوید، اوراق اور ماحول کے نام شامل ہیں۔ 1970ء میں انہوں نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم اے کا امتحان پاس کیا، جس کے بعد انہوں نے ایم اے او کالج لاہور سے وابستگی اختیار کی اور پھر تمام عمر تدریس کے پیشے سے وابستہ رہے۔ اس کے علاوہ وہ ایک نقاد کے طور پر بھی جانے جاتے ہیں۔ ان کی شاعری کے مجموعے دیدہ و دل، آتشِ سیال، موج در موج، صلیبِ غم، اکلاپے دا مسافر، سفر کی عطا، دریچے اور صحرا اور امبر تیری تھاں کے نام سے اشاعت پزیر ہوئے۔ جبکہ ان کے تنقیدی مضامین کے مجموعے امکانات اور پرکھ پڑچول بھی پڑھنے والوں نے بہت پسند کیے۔ پرکھ پڑچول پر انہیں پاکستان رائٹرز گلڈ کا انعام بھی عطا ہوا۔ عارف عبدالمتین نے ریاست ہائے متحدہ امریکا میں وفات پائی اور لاہور میں میانی صاحب کے قبرستان میں سپردِ خاک ہوئے۔
Urdu Name عارف عبدالمتین
English Name Arif Abdul Mateen
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb