Seema Ghazal Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Seema Ghazal سیما غزل - Read complete profile, contact information and life history of Seema Ghazal
Seema Ghazal Profile & Information

سیما غزل

پیدائش لاہور میں جمیل الدین عالی (چچا) کے گھر ہوئی لیکن کراچی میں پروان چڑھیں، وہیں تعلیم حاصل کی،ادبی گھرانے سے تعلق ہے. والد شاعر اور ریڈیو پر سکرپٹ رائٹر تھے. ریڈیو سے "آﺅ بچوں کہانی سنو" لکھنے سے شروعات کی. پھر 1989ء میں پاکستان کے مشہور رسالے "دوشیزہ " کی ایڈیٹر رہیں اور ساڑھے 12 سال زمہ داری نبھائی. پھر ٹی وی کیلئے ڈرامے لکھنے لگیں..کئی ڈرامے بے پناہ مشہور ہوئے جن میں مہندی،چاندنی راتیں، انا، ہم سے جدا نہ ہونا کو لگاتار ہر سال لکس ایوارڈ ملے. اب تک تقریبا 400 سے ذیادہ ٹی وی ڑرامے لکھ چکی ہیں جن میں 375 سے زیادہ آن ائر آ چکے ہیں، اب بھی 4 سے ذیادہ ڈرامے آن ائر ہیں جن میں اے آر وائی پر "دل نہیں مانتا "، ہم ٹی وی پر " دے اجازت جو تو"، ہم ٹی وی پر " شدت"، زی زندگی انڈین چینل پر " میرا سایہ"، پی ٹی وی پر دو سیریلز "نا آشنا" اور "چاہت" شامل ہیں. ایک شعری مجموعہ "میں سائے خود بناتی ہوں" 2013ء میں چھپا اور اس کو 2013ء کے پروین شاکر "خوشبو" ایوارڈ سے نوازا گیا. 7 ناول لکھے جو مارکیٹ اور نیٹ پر موجود ہیں جن میں "چاند کے قیدی"، " کمند"، "ذرد پتوں کا بھنور"، "کوری آنکھیں"، "کال بیل"، "اندھی رات کا بیٹا" اور "آدھا وجود" شامل ہیں. نظموں کی کتاب چھپنے کے مراحل میں ہے
Urdu Name سیما غزل
English Name Seema Ghazal
Gender female
Email Seema Ghazal Email Address
Contact Phone 03009260305
Social Accounts

Browse Profiles of Writers & Adeeb