Faza Ibn E Faizi Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Faza Ibn E Faizi فضا ابن فیضی - Read complete profile, contact information and life history of Faza Ibn E Faizi
Faza Ibn E Faizi Profile & Information

فضا ابن فیضی

فضا ابن فیضی کا اصل نام فیض الحسن تھا لیکن فضا ابن فیضی کے نام سے مشہور ہوئے۔ ان کی پیدائش جولائی 1923ء کو مئوناتھ بھنجن ( یوپی) میں ہوئی ۔ درس نظامیہ سے فاضل کی سند حاصل کی پھر الہ آباد بورڈ کے امتحانات میں شامل ہوئے ۔ اس کے بعد فضا تعلیمی سلسلہ جاری نہ رکھ سکے ۔ عمر بھر مختلف طرح کے معاشی مشاغل میں گھرے رہے اور شاعری کرتے رہے۔ فضا کی شاعری اپنے معاصرین سے بہت الگ قسم کی ہے، ان کے یہاں بہت آسانی سے کسی تحریک یا کسی نظریے کی چھاپ تلاش نہیں کی جاسکتی ۔ فضا نے ایک آزاد تخلیقی ذہن کے ساتھ شاعری کی ان کے کلام میں ایک پختہ کلاسیکی شعور کے ساتھ نئے زمانے کی گہری حساسیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔ ایک پرفکر شعری بیانیہ ان کی نظموں اور غزلوں میں پھیلا ہوا ہے۔ فضا نے زیادہ تر غزلیں کہیں لیکن ساتھ ہی نظم اور رباعی کی صنف کو بھی ان کے یہاں خاصی اہمیت حاصل رہی ۔ فضا کے متعدد شعری مجموعے شائع ہوئے ۔ کچھ یہ ہیں ۔ سفینۂ زر گل (غزلیں اور رباعیاں) شعلہ نیم روز ( نظمیں) دریچہ سیم سمن (غزلیں ) سرشاخ طوبی ( حمد ونعت اور نظمیں) پس دیوار حرف (غزلیں ) سبزہ معنی بیگانہ ( غزلیں )
Urdu Name فضا ابن فیضی
English Name Faza Ibn E Faizi
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb