Salam Machchli Shehri Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Salam Machchli Shehri سلام مچھلی شہری - Read complete profile, contact information and life history of Salam Machchli Shehri
Salam Machchli Shehri Profile & Information

سلام مچھلی شہری

سلام مچھلی شہری کا نام عبدالسلام اور تخلص سلام تھا۔ وہ یکم جولائی 1921ء کو مچھلی شہر، ضلع جونپور میں پیدا ہوئے۔ پہلے قرآن حفظ کرایا گیا۔ 1935ء میں ڈسٹرکٹ بورڈ اور مڈل سکول سے آٹھویں درجے کا امتحان دیا اور اچھے نمبروں سے کامیابی حاصل کی۔ طالب علمی کے زمانے سے نظم و نثر لکھنے لگے تھے۔ ملازمت کا آغاز الہ آباد یونیورسٹی کے کتب خانے سے ہوا۔ 1943ء میں آل انڈیا ریڈیو سے وابستہ ہوگئے۔ اس درمیان وہ لکھنؤ یونیورسٹی کے اردو رسالہ’’مضراب ‘‘ کے مدیر اعزازی مقرر ہوئے۔ بعد ازاں دلی تبادلہ ہوا۔ یہاں شروع میں اردو مجلس کے شعبے میں رہے۔ عمر کے آخری ایام میں ’’اردو سروس‘‘ میں پروڈیوسر کے عہدے پر فائز تھے۔ انھیں یرقان اور جگر کا کینسر ہوگیا تھا۔19 نومبر 1975ء کو نئی دہلی میں اس جہان فانی سے رخصت ہوگئے۔ 1973ء کے بھارتی یوم جمہوریہ پر انہیں اردو خدمات کے اعتراف میں ’’پدم شری‘‘ کا اعزاز دیا گیا۔ان کی تصانیف یہ ہیں:’میرے نغمے‘، ’وسعتیں‘، ’پایل‘(گیتوں کا مجموعہ) ’بازو بند کھل کھل جائے‘(ناولٹ)۔
Urdu Name سلام مچھلی شہری
English Name Salam Machchli Shehri
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb