Zafar Gorakhpuri

ظفر گورکھپوری

نام ظفر الدین اور تخلص ظفر ہے۔ 5 مئی 1935ء کو بیدولی بابو، تحصیل بانس گاؤں ، ضلع گورکھ پور میں پیدا ہوئے۔بمبئی میونسپل کارپوریشن کے محکمۂ تعلیم میں ٹیچر کی حیثیت سے ملازم رہے۔ یکم جولائی 1993ء کو ریٹائر ہوگئے۔ ان کی تصانیف کے نام یہ ہیں:’تیشہ‘، ’آرپار‘، ’زمیں کے قریب‘، ’وادئ سنگ‘، ’گوکھرو کے پھول‘(شعری مجموعے) ، ’ناچ ری گڑیا‘(بچوں کی نظمیں)، ’سچائیاں‘(بچوں کی کہانیاں)، ’وادئ سنگ‘۔’ ’ناچ ری گڑیا‘‘ اور ’’سچائیاں‘‘ پر اردو اکادمیوں سے انعامات ملے۔ انھوں نے ڈرامے بھی لکھے ہیں۔ مثلاً’ عقل حیران وپریشان‘، ’سمراٹ اشوک‘، ’ایک تھا کنکر‘، ’ایک تھا موتی‘، ’دوبھائی‘، ’نیا انصاف‘ وغیرہ

NameZafar Gorakhpuri
Urdu Nameظفر گورکھپوری
GenderMale
More Adab Writers and Urdu Poets