اللہ سے تجارت کریں

Allah Se Tijarat Karen

Imran Latif عمران لطیف منگل 14 اپریل 2020

Allah Se Tijarat Karen
دین اسلام ایک مکمل دین ہے اسلام میں توحید نماز روزے حج کو جو اہمیت ومقام حاصل ہے وہیں صدقہ وخیرات پر بھی زور دیا گیا ایثار ونثار کرنے کی اس عمدہ مثال کیا ہوگی کہ صحابہ اکرام نے راہ خدامیں اپنا سب مال خرچ کرنے کے مثال قائم کیں ۔
موجودہ صورتحال نہ صرف امتحان ہے اقوام عالم کا بلکہ بحثیت مسلمان راہ اللہ میں مستحقین پر خرچ کرنے کا نادر موقع بھی ہے اور جو مال اللہ نے اپنے بندوں کوعطا کیا اس مال سے اس ہی کی مخلوق پر خرچ کرنے کااحسن موقع ہے یہ عمل بلاتفریق رنگ ونسل ذات پات کے فرق اور ریاکاری کہ ہو تو یقینا اللہ کے ہاں مقبول ترین عمل ہے قرآن پاک میں اللہ تعالی کے فرمان کا مفہوم ہے: ”ان لوگوں کی مثال جو اپنا مال اللہ تعالیٰ کی رضا کی خاطر دل کی خوشی اور یقین کے ساتھ خرچ کرتے ہیں، ان کی مثال اس باغ جیسی ہے جو اونچی زمین پر ہو اور زور دار بارش اس پر برسے اور وہ اپنا پھل دگنا لائے اور اگر اس پر بارش نہ بھی برسے تو پھوار ہی کافی ہے اور اللہ تمہارے ہر کام دیکھ رہا ہے۔

(جاری ہے)

 
ہمارے معاشرے میں سفید پوش وہ طبقہ ہے جو اپنی ضروریات کااظہار کرتے اور نہ ہی کسی سے تقاضا کرتے ہیں یہ وقت ان کے لیے کڑا امتحان ہے۔دنیا کی سپرپاوریں کروناجیسے مرض کی روک تھام میں ناکام دکھائی دے رہی ہیں پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں اس مرض اور اس سے پیدا ہونے والی معاشی صورتحال اور اس کے اثرات مستحقین اورکمزور طبقہ پرعیاں ہیں اسلام کی معاشی تعلیمات ہمہ گیر اہمیت کی حامل ہیں ذکوت اورخیرات کہ حوالے سے واضح تعلیمات ہے۔

 
ریاسستی سطح بساط و استطاعت کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں اقدامات ہورہے ہیں ایسے میں ہماری اخلاقی ذمہ داری ہے کہ مستحقین کومالی امداد پہنچانے میں رکاوٹ نہ بنیں۔ عالمی جریدے کے مطابق پاکستانی سب سے زیادہ خیرات کرتے ہیں موجودہ صورتحال میں بعض افراد حکومتی امداد کے لیے خود کو اہل سمجھتے ہیں۔خدارار ایسے افراد ہوش کے ناخن لیں یہ عمل مستحقین کی امداد میں رکاوٹ کے مترادف 
ہمارے ہاں بہت سے ادارے اور افراد ایسے ہیں جو صدقہ وخیرات کرنے میں مینار کی حثیت رکھتے ہیں ان کا یہ عمل قابل ستائش ہے دوسروں کے لیے تقلید کا عملی نمونہ ہے اس کے ساتھ ساتھ کچھ اخلاقی ذمہ داریاں بھی ہیں خدارا مدداورامدادمحض نیکی کر سوشل میڈیاپرڈال کے لیے نہیں ہونا چاہیے نیکی تو وہ عمل ہے کہ ایک ہاتھ سے کریں تو دوسرے کوبھی پتہ نہ چلے ایسا نہ ہوسفیدپوش اور عزت نفس کا حامل بھوک اورپیاس کی بجائے آپ کے نمائشی عمل سے تکلیف میں مبتلا ہوں۔

رمضان کے بابرکت مہینہ آنے والا اس سے قبل اللہ کی راہ میں خرچ کریں اور کئی گنا اجر وثواب حاصل کریں جبکہ دوسری جانب یہ فعل بھی دیکھنے میں آرہاہمارے ہاں کچھ لوگ اس موقع سے بھرپور سیاسی و ذاتی فائدہ اور خودنمائی میں پیش پیش ہیں ۔اللہ تعالی ان کو بھی صحیح معنوں میں خلق خدا کی خدمت کی توفیق عطاکرے ۔ریکاری سے بچائے اورجلد کرونا جیسی وبا کا خاتمہ کرے ہمیں اس صبرواحتیاط سے نبرد آزما ہونے کی توفیق دے ۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :