موجودہ صورتحال اور عوامی ردعمل

Mojooda Soorat E Haal Aur Awami Rad-e-amal

Muzamil Shafique مزمل شفیق پیر 23 مارچ 2020

Mojooda Soorat E Haal Aur Awami Rad-e-amal
ہر انسان کو اس بات کا علم ہے کہ اس جان لیوا وائرس کرونا نے ہمارے ملک پاکستان میں قدم رکھ لیا ہے ۔ جسکی صورتحال کچھ یوں ہے کہ بیشتر افراد اس خطرناک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں ۔ جن میں سے چند ایک جان کی بازی بھی ہار گئے ہیں لیکن جہاں اس خطرناک وائرس کا لوگ شکار ہو رہے ہیں وہی پر احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر کئی مریض صحتیاب بھی ہوچکے ہیں ۔


 احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے لیے حکومت پاکستان،انتظامیہ سمیت بیشتر فلاحی تنظیمیں سرگرم عمل ہیں اور لوگوں کو اس خطرناک وائرس سے لڑنے کی تدابیر بتا رہی ہیں۔ لیکن وہیں پر تصویر کا اگر دوسرا رخ دیکھا جائے تو عوامی رد عمل اس سے یکسر مختلف نظر آتا ہے کہا جاتا ہے کہ پرہجوم جگہوں پر مت جائیں۔ لیکن عوام بغیر کسی بھی حفاظتی اقدامات کے اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ایک دوسرے سے مل ر ہے ہیں۔

(جاری ہے)

 یاد رکھیں! کچھ ایسی ہی صورتحال اٹلی میں بھی پیش آئی تھی انہوں نے بھی احتیاطی تدابیر کو نظر انداز کیا اور اس سب کو مذاق سمجھا پھر وقت گذرا اور نتائج کچھ یوں سامنے آئے کہ وہ ناقابل بیان ہیں۔ جہاں بیماری اتنی پھیلی کہ بیمار بندے کو اسپتال میں جگہ نہیں ملی اور مرنے کے بعد دفنانے تک کی جگہ میسر نہ تھی ۔
خدارا ہم پاکستانی عوام کو ہوش کے ناخن لینے ہوں گے اور ایک ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دینا ہوگا۔

ریاست کی مقرر کردہ پابندیوں پر عمل کریں۔احتیاطی تدابیر پر خود بھی عمل پیرا ہوں اور دوسروں کو بھی اس پر عمل کرنے کی ترغیب دیں اگر ان حالات کو سنجیدگی سے نہ لیا گیا تو خدانخواستہ اٹلی جیسی صورتحال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے اور پھر ایک نفسا نفسی کا عالم برپا ہو جائے گا اور ان حالات کا الزام پھر بغیر سوچے سمجھے ریاست پر لگا دیا جائے گا کیونکہ ہمیں یہ معلوم ہی نہیں ہوگا کہ ان حالات کے ذمہ دار ہم خود ہیں۔

آپ جس مکتبئہ فکر سے تعلق رکھتے ہوں جس بھی شعبے سے منسلک ہیں خدارا ایک محب وطن پاکستانی ہونے کا ثبوت دیں ریاست کے قائم کردہ قوانین اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں کیونکہ احتیاط علاج سے بہتر ہے اور آج کی پریشانی اگر آپ نے گھر پر کاٹ لی تو کل کی اسپتالوں اور دیگر پریشانیوں سے بچ جائیں گے-
 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔ذرا سو چیں!

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :