کیا غربت ایک جرم ہے؟

Kya Gurbat Aik Jurm Hai ?

Muzamil Shafique مزمل شفیق ہفتہ 11 اپریل 2020

Kya Gurbat Aik Jurm Hai ?
 دنیا میں تین قسم کے طبقے موجود ہیں۔ ایلیٹ کلاس، مڈل کلاس اور لوئر کلاس۔ ایلیٹ کلاس اور مڈل کلاس اپنی زندگیاں عمومااچھی گزار لیتے ہیں۔لیکن لوئر کلاس کا گزارا بہت مشکل سے ہوتا ہے۔لوئر کلاس ہمیشہ محنت بھی سب سے زیادہ کرتا ہے اپنا سب سے زیادہ پسینہ بھی نکالتا ہے۔ مشکل سے مشکل کام میں ہاتھ ڈال کر اپنے گھر کا چولہا بجھنے سے بچاتا ہے۔
 موجودہ صورتحال میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا طبقہ لوئر کلاس کا ہی ہے جو کہ دیہاڑی دار مزدور تھے۔

جو دن میں جو کماتے تھے اسی سے بامشکل ایک دن گزارتے تھے۔ لیکن صورتحال کچھ یوں ہے کہ 20 دنوں سے زائد وقت گزرنے کے بعد لاک ڈاؤن بدستور جاری ہے۔اس بات کا اندازہ اس سے لگایا جاسکتا ہے کہ جو شخص کمانے کے باوجود ایک دن کا گزر بسرمشکل سے کرتا تھا۔

(جاری ہے)

اس کا کیا حال ہوگا؟البتہ ایک تلخ حقیقت کی جانب میں میں آپ کی توجہ مرکوز کروں گا۔جو کہ معاشرے میں رواج بن چکا ہے اور ہمارے معاشرے کا المیہ بھی ہے۔

کہ جب ملک میں اپنے غریب بھائیوں کی مدد کی آواز دی گئی تو بہت سیا ست دان، ویلفیئر آرگنائزیشن اور بہت سے ایسے لوگ جن کو سستی شہرت کی ضرورت تھی وہ نکل آئے۔ شاید میری بات آپ کو سمجھ نہ آئے کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ جب غریب پریشان ہوتا ہے تو اس کی پریشانی کاعالم اس قدر دکھ بھرا ہوتا ہے کہ اس کی راتوں کی نیند اڑ جاتی ہے۔ غریب کی مدد کے لیے سیاسی شخصیات نکلی جو کہ ایک آٹے کی بوری دے کر سستی شہرت کے لئے تصویر بھی ساتھ لیتے نہ صرف تصویر لیتے بلکہ اسے سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کر دیتے۔

جس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ غریب سفید پوش شخص شرم کے مارے جھک جاتا ہے کیونکہ سفید پوش لوگوں کی عادت ہوتی ہے کہ اللہ کے سوا وہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلاتے۔
جب یہ تصاویر ان لوگوں تک پہنچتی ہیں جنہوں نے راشن لیا ہوتا ہے۔تو ان کے احساسات ناقابل بیان ہیں۔ ایسی تصویری رسومات نہ صرف سیاسی شخصیات کی جانب سے کی جاتی ہیں۔ بلکہ مختلف پیشے سے منسلک لوگ جو سستی شہرت کے منتظر تھے صف اول میں نظر آئے۔

یاد رکھیں کچھ ایسے لوگ بھی ہمارے درمیان موجود ہیں جو کہ خاموش خدمت کر رہے ہیں۔ سفید پوش لوگوں کی مدد کر رہے ہیں جس سے کسی طبقے کی بھی عزت مجروح نہیں ہو رہی۔خدارا تصویری سلسلوں کو چھوڑ کر اس مشکل گھڑی میں ریاست کا ساتھ دیں۔کیونکہ آپ کے دیئے ہوئے راشن سے شاید غریب انسان کی جان تو بچ جائے لیکن آپ کی لی گئی تصویر سے پکا غریب انسان مر جائے گا ۔ ذرا سوچئے گا۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :