Chinese Dumplings Recipe In Urdu - Recipe No. 6733

Chinese Dumplings Urdu recipe is available at UrduPoint. Chinese Dumplings is a famous dish in this region. You can read here Chinese Dumplings recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chinese Dumplings. You can know the complete method to make Chinese Dumplings on this page. We will also tell you how long it will take to make Chinese Dumplings. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chinese Dumplings below.

چائنیز ڈمپلنگز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6733

Chinese Dumplings Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ ایک پیالی

2 کارن فلور آدھی پیالی

3 انڈا ایک عدد

4 نمک حسب ذائقہ

5 لہسن کے جوئے دو سے تین عدد

6 پیاز ایک عدد

7 ہری پیاز دو سے تین عدد

8 مشرومز چھ سے آٹھ عدد

9 گاجر ایک عدد

10 سفید مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ

11 اویسٹر ساس ایک کھانے کا چمچ

12 سویا ساس ایک کھانے کا چمچ

13 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدے میں تین کھانے کے چمچ کارن فلور اور نمک ڈال کر ملائیں اور اس میں پھینٹا ہوا آدھا انڈا شامل کر دیں۔سادہ پانی کے ساتھ سخت گوندھ لیں اور ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ لیں۔
  2. 2 پیاز،ہری پیاز(پتیاں علیحدہ کرکے)،مشرومز اور گاجر کو چوپ کر لیں۔
  3. 3 فرائنگ پین میں ایک چائے کا چمچ کوکنگ آئل میں لہسن کے جوؤں کو کچل کر ڈالیں اور خوشبو آنے پر اس میں ہری پیاز کی پتیوں کے علاوہ تمام سبزیاں ڈال دیں۔
  4. 4 تین سے چار منٹ فرائی کرنے کے بعد اس میں نمک،سفید مرچ،اویسٹر ساس،سویا ساس اور ہری پیاز کی پتیاں ڈال کر چولہے سے اتار لیں۔
  5. 5 گندھے ہوئے میدے کی چپاتی بیل کر اس کی گول کٹر کی مدد سے پوریاں کاٹ لیں اور ان پر کارن فلور چھڑک کر رکھ دیں۔
  6. 6 تیار کئے ہوئے مکسچر کو ٹھنڈا کرکے ان پوریوں کے درمیان میں ایک کھانے کا چمچ رکھیں اور کناروں پر انڈا لگا دیں۔
  7. 7 سب طرف سے پوری کو سمیٹ کر پوٹلی کی شکل میں لا کر بند کر دیں اور دس سے پندرہ منٹ کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  8. 8 پھر کڑاہی میں کوکنگ آئل کو گرم کرکے ان ڈمپلنگز کو سنہری فرائی کر لیں۔

(3553) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From International Food

Urdu cooking recipe of Chinese Dumplings, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chinese Dumplings is a International Food, and listed in the worldwide food. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.