Brain Masala Recipe In Urdu - Recipe No. 6610

برین مصالحہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6610

Brain Masala Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

35 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 مغز ایک عدد
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
4 پیاز دو عدد درمیانی
5 ٹماٹر تین سے چار عدد
6 پسی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ
7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
8 بھنا کٹا دھنیا زیرہ ایک کھانے کا چمچ
9 ہرا دھنیا(کٹا ہوا)دو کھانے کے چمچ
10 ہری مرچیں تین سے چار عدد
11 کوکنگ آئل چار سے چھ کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1مغز اگر گائے کا لیں تو ایک اور بکرے کے ہوتو تین لے لیں،ٹھنڈے پانی میں دس سے پندرہ منٹ بھگو کر رکھیں پھر احتیاط سے اوپر کی جھلی نکال لیں۔
  2. 2 دوبارہ سے صاف دھو کر ہلدی ڈال کر مغز کو ڈھک کر ہلکی آنچ پر اس کا اپنا پانی خشک ہونے تک پکائیں۔
  3. 3 چوپ کی ہوئی پیاز کو کوکنگ آئل میں ہلکی سنہری فرائی کریں،پھر اس میں ادرک لہسن،لال مرچ اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر ہلکی آنچ پر پکائیں۔
  4. 4 جب ٹماٹر گلنے پر آجائے تو اس میں ابلے ہوئے مغز کے ٹکڑے ڈال کر کٹی ہوئی ہری مرچیں اور ہرا دھنیا ڈال ہلکی آنچ پر تیل علیحدہ ہونے تک پکائیں۔

(1005) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food - مزید پاکستانی کھانے

Urdu cooking recipe of Brain Masala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Brain Masala is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 35 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.