Amrood Jelly Recipe In Urdu - Recipe No. 1333

جیلی امرود بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1333

Amrood Jelly  Recipe In Urdu

اشیاء:
امرود ایک کلو گرام
چینی ایک کلو گرام
لیموں کا رس دو عدد
ترکیب:
سب سے پہلے میٹھے اور پکے ہوئے امرودوں کے بغیر چھیلے ہوئے قتلے کرلئے جائیں اور پھر کسی برتن میں اس قدر پانی ڈالیں کہ امرود کے قتلوں سے کم از کم تین انچ تک اوپر رہے ۔ ہلکی آنچ پر ان قتلوں کو اندازے کے مطابق پانچ گھنٹے تک پکا ئیں اور جب خو ب گل جائیں اور انھیں دبا کر ان کا رس نکال لیا جائے اور پھوک ضائع کر دی جائے ۔ اس رس کو کچھ عرصہ تک پڑ ارہنے دیں تاکہ نتھر جائے اور پھر کسی باریک کپڑے سے چھان لیں ۔ اس رس میں چینی اور لیموں کا رس شامل کر دیں اور ہلکی آنچ پر چڑھا کر پھر پکائیں ۔ اس کے بعد کفیگر کی مدد سے میل صاف کرتے رہیں ۔ جب شہد کی طرح گاڑھا ہو جائے تو چولہے پر سے اتار لیں اور ٹھنڈا ہو جائے تو مرتبان یا کسی چوڑے منہ والی بوتل میں محفوظ کر لیا جائے۔ نہایت ہی عمدہ اور لذت سے بھر پور جیلی امرود تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(5052) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistan And Indian Sweet - مزید میٹھے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Amrood Jelly , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Amrood Jelly is a Pakistan And Indian Sweet, and listed in the Pakistani Sweet Dishes. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.