Beef Fry Kofta Recipe In Urdu - Recipe No. 1981

Beef Fry Kofta Urdu recipe is available at UrduPoint. Beef Fry Kofta is a famous dish in this region. You can read here Beef Fry Kofta recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Beef Fry Kofta. You can know the complete method to make Beef Fry Kofta on this page. We will also tell you how long it will take to make Beef Fry Kofta. Read the recipe, ingredients, and everything related to Beef Fry Kofta below.

گائے کے گوشت کے خستہ فرائی کوفتے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 1981

Beef Fry Kofta Recipe In Urdu
اجزاء:
بغیر چربی گائے کا گوشت 250 گرام
ڈیپ فیٹ فرائنگ کے لئے بار ٹر 400گرام
سنگترے کا خشک چھلکا حسب ذائقہ
سنگھاڑے 100گرام
انڈا ایک عدد
ادرک 5گرام
نمک پانچ گرام
کارن سٹارچ 15گرام
سیسم آئل حسب ذائقہ
ایم ایس جی پانچ گرام
ویجی ٹیبل آئل 500ملی لیٹر(150ملی لیٹر صرف ہوتا ہے)
پسی ہوئی کالی مرچ حسب ذائقہ
ترکیب تیاری:
گائے کے گوشت اور سنگھاڑوں کا قیمہ کوٹ لیں۔ ادرک کو عمدہ ریشوں میں کاٹ لیں ، ایک پیالے میں انڈا ، نمک ، ایم ایس جی، کالی مرچ ، سیسم آئل ، کارن سٹارچ ، گائے کا گوشت اور 100ملی لیٹر پانی باہم ملائیں اچھی طرح مکس کر یں۔ اب سنگھاڑے کے سائز کے اس مرکب سے کوفتے بنائیں۔
پکانے کی ترکیب:
گائے کے گوشت کے کوفتوں کو سٹیمر میں بھاپ پر پکائیں۔ یہاں تک کہ پک جائیں۔ ان کو باہر نکال لیں اور ٹھنڈا ہونے دیں۔ جب ان کو ٹمپریچر کمرے کے ٹمپریچر جتنا ہو ان پر بارٹر کا لیپ کر دیں۔ پین کو تیز آگ پر رکھیں۔ اس میں آئل ڈال دیں۔ جب تیل بڑا گرم ہو جائے پین میں کوفتے ڈالیں اور جب ان کا رنگ بادامی ہوپلیٹ میں ڈال کر پیش کر یں۔ اس ڈش کے ساتھ ایک طرف وائلڈ پیپر سالٹ رکھیں۔
بارٹر :اس ڈش کے لیے بارٹر بنا نے کا فارمولا یہ ہے۔
فلور 500گرام
کولڈواٹر 750ملی لیٹر
سالٹ 7.5گرام
بیکنگ پاؤڈر 12.5گرام
ویجی ٹیبل آئل 7.5گرام
پہلے فلور اور بیکنگ پاؤڈر کو مکس کر یں، اکٹھا سخت کر یں۔ اس میں پانی ڈالیں اور اچھی طرح مکس کر یں۔

(4242) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht

More Recipes

Urdu cooking recipe of Beef Fry Kofta, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Beef Fry Kofta is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.