Dhingri Mutter Recipe In Urdu

ڈھنگری (مشروم) اور مٹر بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Dhingri Mutter, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Dhingri Mutter is a International Food, and listed in the worldwide food. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Dhingri Mutter Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

81 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

اجزائے ترکیبی برائے شوربہ:
1 4 چائے کے چمچ آئل
2 ایک کپ پیاز کٹے ہوئے
3 1 کپ ٹماٹر کٹے ہوئے
4 1 چائے کے چمچ چار مغز (Char Magz)
5 1 عدد سبز مرچ رف انداز میں کٹی ہوئی
6 2 عدد کشمیری سرخ مرچیں۔ ٹکڑوں میں کٹی ہوئی
7 1 چائے کا چمچ ادرک۔ رف انداز میں کٹا ہوا
8 1 چائے کا چمچ لہسن کٹا ہوا
دیگر اجزائے ترکیبی:
1 1 کھانے کا چمچ مکھن
2 2 کپ مشروم (ڈھنگری) چار چار حصوں میں کٹے ہوئے
3 1 کپ سبز مٹر۔ اُبلے ہوئے
4 2 کھانے کے چمچ ٹماٹر کیچپ
5 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ
6 ایک چٹکی پنجابی گرم مسالہ
7 1 کپ دھنیا کٹا ہوا
8 2 کھانے کے چمچ کریم
9 نمک حسبِ ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

    تیاری برائے شوربہ

  1. 1 ایک پین میں 2 چائے کے چمچ آئل گرم کریں
  2. 2 آئل میں پیاز شامل کریں اور بھونیں حتیٰ کہ پیاز سنہری براؤن رنگت کے حامل بن جائیں
  3. 3 انہیں ایک جانب رکھ دیں
  4. 4 کپ پانی کے ہمراہ ٹماٹر۔ چار مغز۔ سبز مرچیں۔ سرخ مرچیں۔ ادرک اور لہسن باہم یکجا کریں
  5. 5 انہیں دھیمی آنچ پر 10 تا 15 منٹ تک اُبلنے کے قریب رکھیں
  6. 6 -ٹھنڈا کریں اور براؤن کردہ پیاز شامل کریں اور ایک مکسر میں بلینڈ کریں اور ایک ہموار پیسٹ بنا لیں
  7. 7 ایک پین میں بقایا 2 چائے کے چمچ آئل گرم کریں
  8. 8 آئل میں اس پیسٹ کو 15 تا 20 منٹ تک بھونیں یا اس وقت تک بھونیں حتیٰ کہ آئل شوربے سے علیحدہ ہونے کا آغاز کر دے
  9. 9 اسے ایک جانب رکھ دیں
  10. کیسے روبہ عمل ہونا ہے

  11. 1 ایک پین میں مکھن گرم کریں
  12. 2 اس میں مشروم اور مٹر شامل کریں
  13. 3 انہیں بھونیں حتیٰ کہ مشروم اور مٹر تقریباً ڈن (Done) ہو جائیں
  14. 4 تیار شدہ شوربہ (Gravy) ٹماٹر کیچپ۔ پسی ہوئی سرخ مرچ۔ پنجابی گرم مسالہ۔ دھنیا۔ کریم۔ نمک اور کپ پانی شامل کریں اور بخوبی یکجا کریں
  15. 5 2 یا 3 منٹ تک اُبلنے کے قریب آگ پر پڑا رہنے دیں۔ اس دوران مسلسل چمچ ہلاتے رہیں
  16. 6 گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں

متعلقہ پکوان

(1810) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From International Food - مزید بین اقوامی کھانوں کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب