Boneless Fish Pulao Recipe In Urdu - Recipe No. 2846

Boneless Fish Pulao Urdu recipe is available at UrduPoint. Boneless Fish Pulao is a famous dish in this region. You can read here Boneless Fish Pulao recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Boneless Fish Pulao. You can know the complete method to make Boneless Fish Pulao on this page. We will also tell you how long it will take to make Boneless Fish Pulao. Read the recipe, ingredients, and everything related to Boneless Fish Pulao below.

مچھلی کا پلاؤ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2846

Boneless Fish Pulao Recipe In Urdu
اشیاہ:
چاول ایک کلو
مچھلی دو کلو
کیوڑہ دو تولے
دہی حسب پسند
زعفران ایک ماشہ
مصالحہ حسب پسند
پیاز ایک پاؤ
بڑی الائچی حسب پسند
لونگ حسب پسند
ترکیب:
مچھلی کا مکمل مصالحہ تیار کر لیا جائے۔ مچھلی کو دہی لگائیں اور پیاز کو گھی میں سرخ کر لیں اور اسے ٹھنڈا کر کے مل لیں۔ پھر مصالحے کو گھی میں خوب اچھی طرح بھون لیں۔ دہی لگے ہوئے مچھلی کے قتلوں کو پانی میں چھینٹا دے کر بھونیں۔ آنچ ہلکی ہونی چاہیے۔ جب آپ دیکھیں کہ مچھلی گلنے لگی ہے تو چاولوں میں مونگ اور الائچیاں ڈال کر انہیں ابال لیں اور پھر نچوڑ لیا جائے۔ اس کے بعد ایک کھلے منہ کی دیگچی لے کر اس میں چاولوں کی تہہ بچھایے اور اس پر مچھلی کے قتلے رکھ دیں اور قتلوں کا لعاب بھی اس پر ڈال دیں اور پھر اس پر چاولوں کی تہہ بچھا دی جائے۔ اسی طرح تہہ پر تہہ لگائی جائے اور دیگچی کا منہ بند کر کے دم پر چھوڑ دیں۔ جب پانی خشک ہو جائے تو نیچے اتار لیں۔ زعفران کو کیوڑے میں پیس کر ڈالیں اور پلیٹ میں نکالتے وقت اس چیز کو مد نظر رکھیں کہ مچھلی کے قتلے ٹوٹنے نہ پائیں۔ اس طرح نہایت لذیذ پلاؤ تیار ہوگا۔

(5087) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Fish

More Recipes

Urdu cooking recipe of Boneless Fish Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Boneless Fish Pulao is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.