Chicken 65 With Zeera Rice From Karachi Recipe In Urdu

چکن 65 ودھ زیرہ رائس (کراچی کی مشہور ڈش) بنانے کی ترکیب

Chicken 65 With Zeera Rice From Karachi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

115 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 چکن (بون لیس) آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لال مرچ پاؤڈر 1 چائے کا چمچہ
4 چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچہ
5 ہلدی پاؤڈر 1 چوتھائی چائے کا چمچہ
6 سیاہ مرچ پاؤڈر 1 چوتھائی چائے کا چمچہ
7 لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
8 چاول کا آٹا 2 کھانے کے چمچے
9 کارن فلور 1 کھانے کا چمچہ
10 دھنیا پاؤڈر آدھا چائے کا چمچہ
11 تیل فرائنگ کیلئے
سوس بنانے کیلئے:
1 تیل حسب ضرورت
2 لہسن (کٹا ہوا) 1 چائے کا چمچہ
3 کڑی پتے 8 عدد
4 ہری مرچیں 4 عدد
5 گارلک سوس آدھا کپ
6 سویا سوس 1 کھانے کا چمچہ
7 پانی 1 چوتھائی کپ
زیرہ رائس بنانے کیلئے:
1 چاول (بھگودیں) 2 کپ
2 نمک حسب ذائقہ
3 تیل 2 کھانے کے چمچے
4 چکن کیوب 1 عدد
5 زیرہ آدھا چائے کا چمچہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1 پتیلی میں تیل گرم کریں
  2. 2 اس میں زیرہ ڈال کر کڑکڑائیں
  3. 3 چاول، نمک، پانی اور چکن کیوب ڈال کر اُبالیں اور پانی خشک ہونے تک پکائیں اور دم لگادیں
  4. 4 مزیدار زیرہ رائس تیار ہیں
  5. نوٹ

  6. 1 چاول میں اتنا ہی پانی ڈالیں کہ چاول گلنے تک وہ پوری طرح خشک ہوجائے
  7. چکن بنانے کیلئے

  8. 1 چکن کے چوکور ٹکے کاٹ لیں
  9. 2 پیالے میں چکن، نمک، لال مرچ، ہلدی پاؤڈر، چاٹ مصالحہ، سیاہ مرچ پاؤڈر، لہسن پیسٹ، دھنیا پاؤڈر، چاول کا آٹا اور کارن فلور ڈال کر مکس کریں
  10. 3 ایک گھنٹے تک میرینیٹ ہونے کیلئے رکھ دیں
  11. 4 سوس پین میں تیل گرم کر کے چکن کی بوٹیاں ڈال کر 4-5 منٹ تک فرائی کریں
  12. 5 بوٹیوں کو فرائی پین سے نکال کر الگ کر کے رکھ دیں
  13. 6 سوس پین میں 2 کھانے کے چمچے تیل گرم کر کے لہسن ڈال کر فرائی کریں
  14. 7 کڑی پتے، ہری مرچیں، گارلک سوس، سویا سوس اور پانی ڈال کر 1 منٹ تک پکائیں
  15. 8 فرائی کی ہوئی چکن کی بوٹیاں سوس میں ڈال کر اچھی طرح سے مکس کردیں
  16. 9 زیرہ رائس کے ساتھ سرو کریں

متعلقہ پکوان

(4962) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Biryani And Rice - مزید بریانی اور چاول ڈشز

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chicken 65 With Zeera Rice From Karachi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken 65 With Zeera Rice From Karachi is a Biryani And Rice, and listed in the Biryani, Rice, chawal. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.