Potli Yakhni Pulao Recipe In Urdu

پوٹلی یخنی پلاوٴ بنانے کی ترکیب

Potli Yakhni Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

کیلوریز‎

448 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 گوشت آدھا کلو
2 باسمتی چاول 750 گرام
3 پیاز 1 عدد (سلائس کاٹ لیں)
4 دہی آدھا کپ
5 لونگ 4 عدد
6 زیرہ 1 چائے کا چمچہ
7 دار چینی 1 ٹکڑا
8 سبزالائچی 8-10 عدد
9 ثابت سیاہ مرچیں آدھا چائے کا چمچہ
10 ادرک، لہسن پیسٹ 1 چائے کا چمچہ
11 نمک حسبِ ذائقہ
12 تیل حسبِ ضرورت
پوٹلی کے اجزأ:
1 سونف ڈیرھ کھانے کا چمچہ
2 ثابت دھنیا 1 کھانے کا چمچہ
3 ادرک 1 ٹکڑا
4 لہسن 1 پوتھی
5 لونگ 8-10 عدد
6 ثابت سیاہ مرچیں 7-8 عدد
7 پیاز 1 عدد (دھو کر اُلٹی طرف سے چھلکا اتارلیں)
8 نمک حسبِ ذائقہ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ململ کے کپڑے میں سونف، ثابت دھنیا، ادرک، لہسن، ثابت سیاہ مرچیں، لونگ اور پیاز ڈال کر پوٹلی بنالیں
  2. 2 دیگچی میں گوشت، نمک، پوٹلی اور 7-8 گلاس پانی شامل کر کے درمیانی آنچ پرڈھک کر پکائیں
  3. 3 گوشت گل جائے تو پوٹلی نکال کر یخنی چھان کر الگ رکھ لیں اور بوٹیاں الگ کر لیں
  4. 4 بڑی دیگچی میں تیل گرم کر کے پیاز ڈال کر سنہری فرائی کر لیں
  5. 5 زیرہ، دار چینی، لو نگ، سیاہ مرچیں اور سبز الائچی ڈال کرکڑ کڑائیں
  6. 6 ادرک، لہسن پیسٹ اور دہی ڈال کربھون لیں
  7. 7 یخنی، گوشت اور چاول شامل کرکے نمک چیک کر لیں
  8. 8 درمیانی آنچ پر پکائیں
  9. 9 چاول پک جائیں تو 5-8 منٹ کا دم دے کر سرونگ ڈش میں نکالیں اور رائتے کے ساتھ گر م گرم سرو کریں

متعلقہ پکوان

(2683) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pulao - مزید پلائو۔ مختلف اقسام کے پلائو

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Potli Yakhni Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Potli Yakhni Pulao is a Pulao, and listed in the pulao Pilaf. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.