Chicken Achari Recipe In Urdu

چکن اچاری بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Achari, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Achari is a Achari Chicken, and listed in the Chicken Achari. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Chicken Achari Recipe In Urdu

اشیاء:
چکن بون لیس ایک کلو
میتھی دانہ ایک چائے کا چمچ
لہسن ایک پوتھی
سو کھا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
کلونجی ایک چائے کا چمچ
ہری مرچ پانچ عدد
سونف ایک چائے کا چمچ
لیموں دو عدد
ہرا دھنیا آدھی پیالی
سرخ مرچ ثابت پانچ عدد
کٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
ٹماٹر ایک پاؤ
پسا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ
دہی ایک پاؤ
پیاز چار عدد
سرخ مرچ ایک چائے کا چمچ
ادرک ایک انچ کا ٹکڑا
لہسن ایک پوتھی
گھی ڈیڑھ پیالی
ترکیب:
1۔ایک دیگچی لیں کٹی پیاز، ادرک ، لہسن اور ٹماٹر کاٹ کر ڈالیں اور ابال لیں پھر گرائنڈر میں پیس لیں۔
2۔ایک دیگچی میں گھی یا تیل گرم کر کے پیاز، ٹماٹر اور لہسن، ادرک کا ابلا ہوا پیسٹ ڈال کر بھونیں اور ساتھ ہی گوشت شامل کر کے بھونیں۔
3۔گوشت میں دہی ڈال دیں اور ساتھ ہی تمام تر اچاری مصالحہ، کُٹی سرخ مرچ ، ثابت مرچ اور سبز مرچ بھی شامل کر دیں اور گوشت میں لہسن کا پانی جوکہ ایک پوتھی پیس کر اور چھان کر تقریباً ایک پیالی تیارکیا تھا تھوڑا تھوڑا شامل کر کے بھونیں جب گھی مصالحے سے الگ ہو جائے تو ڈھکن دے کر دم لگا دیں۔ تھوڑی دیر کے لئے ڈھکن ڈھانک کر رکھیں۔
4۔جب گوشت گل جائے تو باریک کُٹی ہوئی ادرک اور ہرا مصالحہ شامل کر کے چولہا بند کر دیں۔

متعلقہ پکوان

(4171) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Achari Chicken - مزید چکن اچاری

More Recipes - مزید تراکیب