Chicken Nawabi Handi Recipe In Urdu - Recipe No. 7027

چکن نوابی ہانڈی بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7027

Chicken Nawabi Handi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 چکن بون لیس آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 لہسن پیسٹ ایک چائے کا چمچ
4 ادرک پیسٹ ایک چائے کا چمچ
5 لیموں کا رس 1 کھانے کا چمچ
6 بادام،کاجو،پستہ کا پیسٹ تین کھانے کے چمچ
7 ہری مرچ (چوپ کی ہوئی) دو عدد
8 دہی 50 گرام
9 لال مرچ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
10 گرم مصالحہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
11 زیرہ پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
12 دھنیا پاؤڈر ایک چائے کا چمچ
13 پیاز (چوپ کی ہوئی) 2 کھانے کے چمچ
14 کریم تین کھانے کے چمچ
15 ہرا دھنیا گارنشنگ کیلئے
16 مکھن ایک کھانے کا چمچ
17 کھانے کا تیل چار کھانے کے چمچ
18 کوئلہ ایک عدد

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک برتن میں چکن لیں اور اس میں نمک،لہسن پیسٹ،ادرک پیسٹ،لیموں کا رس،بادام،کاجو اور پستہ کا پیسٹ،ہری مرچ،دہی،لال مرچ پاؤڈر،گرم مصالحہ پاؤڈر،زیرہ پاؤڈر اور دھنیا پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح ملائیں اور ایک گھنٹے کے لئے فریج میں رکھ دیں۔
  2. 2 اب ایک کڑھائی میں کھانے کا تیل ڈالیں اور اس میں پیاز اور تیار کی ہوئی چکن ڈال کر تین سے چار منٹ کے لئے دم دے لیں اور پھر دو سے تین منٹ تک اچھی طرح بھون لیں۔
  3. 3 اب اس میں کریم ڈال کر ہرے دھنیے کو بطور گارنش استعمال کر لیں۔
  4. 4 اس میں مکھن ڈال کر دہکتا کوئلہ رکھیں اور پھر اس کے اوپر کھانے کا تیل یا مکھن ڈال کر ایک سے دو منٹ کا دم دیں۔
  5. 5 لیجیے مزیدار چکن نوابی ہانڈی تیار ہے۔

(498) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chicken Pakwan - مزید مرغ پکوان

Urdu cooking recipe of Chicken Nawabi Handi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Nawabi Handi is a Chicken Pakwan, and listed in the murgh pakwan. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.