Chole Samose Recipe In Urdu - Recipe No. 7313

Chole Samose Urdu recipe is available at UrduPoint. Chole Samose is a famous dish in this region. You can read here Chole Samose recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Chole Samose. You can know the complete method to make Chole Samose on this page. We will also tell you how long it will take to make Chole Samose. Read the recipe, ingredients, and everything related to Chole Samose below.

چھولے سموسے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 7313

Chole Samose Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

60 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

10 افراد

Ingredients - اجزاء

1 سفید چنے ایک پیالی

2 میدہ دو پیالی

3 نمک حسب ذائقہ

4 لہسن دو سے تین جوئے

5 پیاز ایک عدد درمیانی

6 کٹی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

7 سفید زیرہ دو چائے کے چمچ

8 میٹھا سوڈا آدھا چائے کا چمچ

9 چاٹ مصالحہ آدھا چائے کا چمچ

10 کوکنگ آئل حسب ضرورت

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چنوں کو دھو کر سوڈا ملے گرم پانی میں بھگو کر رکھ دیں،پھر درمیانی آنچ پر اُبال کر اچھی طرح گلا لیں۔
  2. 2 سموسے بنانے کے لئے ایک پیالی میدے کو چھان کر اس میں نمک،ایک چائے کا چمچ سفید زیرہ اور دو کھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر اچھی طرح ملائیں۔
  3. 3 تھوڑا تھوڑا ٹھنڈا پانی ڈالتے ہوئے گوندھ لیں اور پندرہ سے بیس منٹ کے لئے ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھ دیں۔
  4. 4 ایک کھانے کے چمچ کوکنگ آئل کو پین میں گرم کرکے اس میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو سنہری فرائی کریں۔
  5. 5 پھر اس میں لہسن،زیرہ اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے بھونیں اور اس میں دہی اور اُبلے ہوئے چنے ڈال کر ڈھک دیں۔
  6. 6 جب دہی کا پانی خشک ہونے پر آ جائے تو اسے اچھی طرح بھون کر خشک کر لیں اور ٹھنڈے کر لیں۔
  7. 7 گوندھے ہوئے میدے کے چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا لیں،اس کی پوریاں بیل کر درمیان سے کاٹ لیں ،ایک حصہ لے کر اسے کون کی شکل میں بنائیں اور اس میں چھولوں کا مکسچر بھر لیں۔
  8. 8 کون کے کناروں کو ہلکا سا پانی سے گیلا کر لیں،دونوں کناروں کو آپس میں ملائیں اور دبا کر بند کر دیں۔
  9. 9 کڑاہی میں کوکنگ آئل ڈال کر تین سے چار منٹ گرم کریں اور ان سموسوں کو گولڈن فرائی کر کے نکال لیں۔
  10. 10 ان منفرد سموسوں کو ہری چٹنی یا املی کی چٹنی کے ساتھ شروع کریں۔

(3415) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Food

Urdu cooking recipe of Chole Samose, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chole Samose is a Pakistani Food, and listed in the Pakistani cuisine. its preparation time is only 60 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 10 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.