Crispy Donut Recipe In Urdu

خستہ ڈونٹ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Crispy Donut, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Crispy Donut is a Doughnut, and listed in the donuts. its preparation time is only 10 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 18 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Crispy Donut Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

10 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

18 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ 3.1/2 کپ
2 پسی ہوئی چینی ایک کپ
3 گھی (پگھلا ہوا) تین بڑے چمچ
4 انڈے دو عدد
5 بیکنگ پاوڈر دو چھوٹے چمچ
6 میٹھا سوڈا ایک چائے کا چمچ
7 نمک 1/2 چائے کا چمچ
8 پتلا دہی گاڑھی لسی کی طرح 3/4 کپ
9 گھی تلنے کے لیے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1میدہ نمک بیکنگ پاؤڈر اور سوڈا سب ملا کر تین مرتبہ چھان لیں
  2. 2 انڈے پھینٹ کر اس میں چینی اور گھی ڈال کر پھینٹیں
  3. 3 اب دہی اس میں ملالیں اور نرم ہاتھوں سے میدہ ڈال کر ملائیں
  4. 4 بیس منٹ کے لیے رکھ دیں
  5. 5 اس کے بعد 1/4 موٹا آٹا بیل کر ڈونٹ والے سانچے سے کاٹ لیں
  6. 6 اگر یہ نہیں تو کسی گلاس سے کاٹ کر درمیان میں سے کسی بوتل کے ڈھکن سے کاٹ لیں
  7. 7 اس طرح یہ گول چھلے کاٹ کر بڑے فرائی پین یا چوڑے پیندے والی کڑاہی میں گھی گرم کرکے تل لیں
  8. 8 آنچ درمیانی ہو اور ایک وقت میں زیادہ نہ تلیں ورنہ ٹوٹ جائیں گے
  9. 9 تل کر چھلنی میں ڈالتے جائیں
  10. 10 جب گھی نچڑ جائے تو کاغذ کے بڑے لفافے میں تھوڑی سی آئیسنگ شوگر یا بہت باریک پسی ہوئی عام چینی ڈال کر اس میں تلے ہوئے ڈونٹ ڈال کر ہلائیں
  11. 11 چینی کی ایک ہلکی سی تہہ ان پر جم جائے گی
  12. 12 چینی چڑھائے بغیر بھی بہت مزیدار رہتے ہیں
  13. 13 بچوں کو سکول کے لیے دے سکتے ہیں

متعلقہ پکوان

(4722) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Doughnut - مزید ڈونٹ

More Recipes - مزید تراکیب