Fruit Jelly Recipe In Urdu

فروٹ جیلی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Fruit Jelly, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fruit Jelly is a Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba, and listed in the chatni, achar, jam jelly and murabba. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Fruit Jelly Recipe In Urdu

اشیاء:
سادہ کیک ایک پاؤنڈ
سنگتروں کا رس چار عدد سنگتروں کا
سنگتروں کا گودا تین عدد سنگتروں کا
آڑو (درمیانہ سائز تین عدد) تین عدد
ناشپاتیاں دو عدد (درمیانہ سائز )
سنگترے کی جلاٹین ایک پیکٹ
ترکیب:
سب سے پہلے ناشپاتیوں اور آڑو کو کاٹ لیں اور پھر ایک کھلے منہ کا برتن لے کر اس میں ناشپاتی اور آڑو کے ٹکڑے سنگترے کا گودا آدھا کپ پانی اور چوتھائی کپ چینی ڈال کر اچھی طرح سے پکا لیں۔ یہاں تک کہ یہ نرم ہو جائے ۔ اس کے بعد کیک کی پتلے پتلے سلائس کاٹ لیں اور جس برتن میں بنانا چاہتے ہیں اس میں ہلکا سا مکھن لگا کر کیک کے اطراف میں جما لیں اور پھر تھوڑا سا رس کیک پر چھڑ کیں ۔ اس کے بعد اس کو چولہے پر گرم کر لیں اور جلاٹین اس میں حل کر لیں۔ کچھ پھل سجاوٹ کے لئے الگ کر کے بقایا جلاٹین اور اس کے آمیزے میں شا مل کر دئیے جائیں ۔ کیک والا سانچہ جو آپ نے تیار کیا ہوا تھا اس میں یہ آمیزہ الٹ دیا جائے اور اسے ٹھنڈا ہونے کے لئے رکھ دیں ۔ جلاٹین جم جائے تو اسے پلیٹ میں الٹ کرالگ کئے ہوئے پھلووں سے سجا لیں۔ نہایت ہی عمدہ خو بصورت اور لذت سے بھر پور فروٹ جیلی پیش کریں۔

متعلقہ پکوان

(4599) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chatni, Achar, Jam Jelly And Murabba - مزید چٹنیاں ، آچار ، جام ، جیلی ، مربے

More Recipes - مزید تراکیب