Peech Melba With Careem Custard Recipe In Urdu

پیچ میلبا ود کریم کسٹرڈ بنانے کی ترکیب

Peech Melba With Careem Custard Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

25 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آڑو تین عدد درمیانے
2 دودھ آدھا لیٹر
3 چینی ڈیڑھ پیالی
4 کارن فلاور تین کھانے کے چمچ
5 فریش کریم ایک پیالی
6 دار چینی پسی ہوئی ایک چوتھائی چائے کا چمچ
7 ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
8 لیمن فوڈ کلر چٹکی بھر

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1آڑوؤں کو چھیل کر سلائس کاٹ لیں ‘پین میں ڈال کر ہلکی آنچ پر ڈھک کر رکھ دیں ۔
  2. 2 چار سے پانچ منٹ بعد اس میں تین چوتھائی پیالی چینی ڈال کر ڈھکن کر پکائیں ‘ہلکی آنچ پر جب چینی پگھلنے لگے تو اس میں فوڈ کلر اور ایک چوتھائی پیالی پانی ڈال دیں ۔
  3. 3 چینی مکمل حل ہو جائے تو چولہے سے اتار لیں اور دار چینی ڈال کر ٹھنڈا کرنے رکھ دیں ۔
  4. 4 کارن فلار کو دو سے تین چمچ ٹھنڈے دودھ میں گھول لیں اور اس میں ایسنس ملالیں ۔
  5. 5 کسٹر ڈبنانے کے لئے دودھ کوابالنے رکھیں اور ابال آنے پر چینی ڈال دیں ‘پانچ سے سات منٹ پکانے کے بعد اس میں کارن فلار کا مکسچر ملا دیں ۔
  6. 6 ذراسی آنچ تیز کرکے تیزی سے چمچ چلائیں اور گاڑھا ہونے پر چولہے سے اتار لیں ۔
  7. 7 کریم کو علیحدہ ٹھنڈا کرکے پھینٹ لیں اور کسٹرڈ کو ٹھنڈا کرکے اس میں ملا لیں ۔

متعلقہ پکوان

(1259) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Custard And Jelly - مزید کسٹرڈ اورجیلی بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Peech Melba With Careem Custard, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Peech Melba With Careem Custard is a Custard And Jelly, and listed in the jelly aur custard. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 25 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.