Hindustani Korma Recipe In Urdu - Recipe No. 2976

Hindustani Korma Urdu recipe is available at UrduPoint. Hindustani Korma is a famous dish in this region. You can read here Hindustani Korma recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Hindustani Korma. You can know the complete method to make Hindustani Korma on this page. We will also tell you how long it will take to make Hindustani Korma. Read the recipe, ingredients, and everything related to Hindustani Korma below.

ہندو ستانی قورمہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2976

Hindustani Korma Recipe In Urdu
اشیاء:
گوشت ایک کلو
گھی ایک پاؤ
دھنیے کی گریاں دو تولہ
لہسن ایک پوتھی
پیاز تین عدد
نمک ایک تولہ
ترکیب:
جس قدر گوشت کا قورمہ پکانا مقصود ہو اس کو حسب معمول دھو کر گھی کو گرم کر کے اس میں گوشت کو خوب اچھی طرح تل لیا جائے۔ جب گوشت اچھی طرح سے سرخ وہ جائے تو اس کے پارچوں کو نکال کر ایک طرف رکھ دیں۔ اس کے بعد دھنیے کو بھون کر اس کے چھلکے اتار دیں اور گریوں کو پانی میں ڈال کر سل پر باریک پیس لیں۔ جس قدر پسند کر یں سرخ مرچ ڈال کر گھی میں پیاز کو سرخ کر یں جائے۔ تھوڑا سا پیاز نکال کر الگ رکھ لیا جائے اور تھوڑی گھی میں پسی ہوئی مرچیں اور دھنیا حسب ضرورت نمک چھوڑ دیں۔ پھر خوب بھونیں اور تلے ہوئے گوشت کے پار چے بھی اسی مصالحے میں چھوڑ دئیے جائیں۔ اس کے بعد گوشت کو گلنے کے لئے چھوڑ دیں۔ جب گوشت اچھی طرح گل جائے تو تلی ہوئی پیاز، سیاہ مرچ، زیرہ، بڑی الائچی ، دو تین لونگ ان سب اشیاء کو باریک پیس کر دہی میں ملا لیں اور اسے بھون لیا جائے۔ اور گھی کا شوربہ رکھ کر تیار کر یں۔ بعض لوگ دہی کو بھوننے سے پہلے مغز بادام، پستہ وغیرہ گرم پانی میں بھگو کر اور چھیل کر سیم کے بیجوں کی طرح ڈال دیتے ہیں۔ اور اسے پستہ بادام کا قورمہ کہا جاتاہے ۔ہندوستان میں یہ قورمہ وسیع پیمانے پر پکایا اور کھایا جاتا ہے لیکن پاکستان میں بھی یہ پکایا جاتا ہے ۔ اس کا ذائقہ نہایت منفردہوتا ہے۔ او ریہ ڈش بار بار کھانے پر بے اختیار دل مائل ہوتا رہتا ہے۔

(5928) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mutton Gosht And Beef Gosht

More Recipes

Urdu cooking recipe of Hindustani Korma, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hindustani Korma is a Mutton Gosht And Beef Gosht, and listed in the Mutton Gosht and Beef Gosht. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.