Vegetable Sealed Recipe In Urdu

ویجیٹیبل سیلڈ بنانے کی ترکیب

Vegetable Sealed Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 پھول گوبھی (دو سو پچاس گرام )
2 گاجر دو عدد سلائس میں کٹی ہوئی
3 مٹر تین چوتھائی کپ
4 آلو دو عدد کیوبز میں کٹے ہوئے
5 ہری مرچ دو عدد باریک کٹی ہوئی
6 دہی ایک کپ
7 نمک حسب ذائقہ
8 شہد دو کھانے کے چمچ
9 کالا نمک آدھا چائے کا چمچ
10 کریم آدھا کپ
11 ہرادھنیا دو کھانے کے چمچ
12 سلاد کے پتے سرونگ کے لئے
13 ہرادھنیا گارنشنگ کے لئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1پھول گوبھی اور گاجر کو نمک والے پانی میں پکالیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کرلیں ۔
  2. 2 پھر مٹر کو نمک والے پانی میں ابال لیں اور ٹھنڈے پانی میں ڈال کر ٹھنڈا کرلیں ۔
  3. 3 آلوؤں کو ابال لیں اور چھیل کر کاٹ لیں اور پھر ٹھنڈا کرلیں ۔
  4. 4 پھرایک پیالے میں دہی ،نمک، شہد، کا لا نمک، کریم اور ہری مرچ ڈا ل کر پھینٹ لیں ۔
  5. 5 تمام سبزیاں دہی والے مکسچر میں ڈال کر مکس کرلیں ۔
  6. 6 سرونگ ڈش میں سلاد کے پتے بچھا کر اوپر دہی اور سبزیوں کا مکسچر ڈال دیں ۔
  7. 7 ہرے دھنیا سے گارنش کرکے ٹھنڈا سرو کریں ۔

(620) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mix Salads - مزید متفرق اور مکس سلاد

Urdu cooking recipe of Vegetable Sealed, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Vegetable Sealed is a Mix Salads, and listed in the mixed salad. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.