Kabab Karahi Recipe In Urdu

کباب کڑاہی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Kabab Karahi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kabab Karahi is a Gosht Ke Kabab, and listed in the meat kebab aur gost kabab. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Kabab Karahi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

کباب کے اجزاء:
1 گائے کا قیمہ 1/2 کلو
2 ہری مرچیں 6 عدد
3 انڈا پیاز (باریک کٹی ہوئی) ایک ، ایک عدد
4 پودینہ ہرا دھنیا (چوپ کیا ہوا) ایک پیالی
5 بھنا ہوا سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
6 بھنے ہوئے چنے 2 کھانے کے چمچے
7 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچہ
8 تازہ ڈبل روٹی کا چورا 4 کھانے کے چمچے
9 پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچہ
10 پسا ہوا لہسن ادرک ایک کھانے کا چمچہ
11 نمک حسب ذائقہ
12 تیل تلنے کے لیے
سالن کے اجزاء:
1 پیاز (باریک کٹی ہوئی) 2 عدد
2 ٹماٹر (چوپ کیے ہوئے) 5 عدد
3 بھنا ہوا سفید زیرہ ایک کھانے کا چمچہ
4 پسا ہوا لہسن اردک ایک ، ایک کھانے کا چمچہ
5 پسی ہوئی لال مرچ 1/2 چائے کا چمچہ
6 پسی ہوئی ہلدی 1/2 چائے کا چمچہ
7 پسا ہوا گرم مصالحہ 1/2 کھانے کا چمچہ
8 ہری مرچیں (باریک کٹی ہوئی) 4 عدد
9 نمک حسب ذائقہ
10 تیل 1/4 پیالی

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چوپر میں کباب کے اجزاء یکجا کریں اور لمبوترے کباب بنا کر فریزر میں رکھ دیں
  2. 2 کڑاہی میں تیل گرم کرکے پیاز اور لہسن ادرک سنہری کریں
  3. 3 اس میں لال مرچ ،ہلدی،زیرہ،گرم مصالحہ،ٹماٹر اور نمک ملا کر تیز آنچ پر بھونیں
  4. 4 پھر آنچ ہلکی کریں اور ڈھکن ڈھانک کر ٹماٹر گلنے تک پکائیں
  5. 5 فرائینگ پین میں تیل گرم کریں اور کباب سنہری تلیں اور کڑاہی میں شامل کریں
  6. 6 پھر ہری مرچیں ملا کر دم پر رکھ دیں
  7. 7 مزیدار کباب کڑاہی ہانڈی میں نکال کر پیش کریں

متعلقہ پکوان

(6138) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Gosht Ke Kabab - مزید گوشت کے کباب

More Recipes - مزید تراکیب