Bhara Kabab Masala Recipe In Urdu - Recipe No. 4130

بھراں کباب مصالحہ بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 4130

Bhara Kabab Masala Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

25 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

73 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 قیمہ آدھا کلو (باریک کیا ہوا)
2 پیاز دو عدد (باریک کاٹ لیں)
3 نمک حسب ذائقہ
4 زیرہ ایک چائے کا چمچ
5 لال مرچ ایک چائے کا چمچ (کٹی ہوئی)
6 انڈا ایک عدد
7 ڈبل روٹی دو سلائس (بھگولیں)
8 ہرا دھنیا چند پتے (باریک کاٹ لیں)
9 ہری مرچیں دو عدد (باریک کاٹ لیں)
10 انڈا ایک عدد (ابلا ہوا، کانٹے کی مدد سے باریک کر لیں)
11 پیاز دو عدد (درمیانی)
12 ٹماٹر تین عدد (باریک کاٹ لیں)
13 نمک حسب ذائقہ
14 زیرہ ایک چائے کا چمچ
15 ادرک آدھا چائے کا چمچ (باریک کٹی ہوئی)
16 لہسن، ادرک کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ
17 تیل آدھا کپ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قیمے کو دھو کر کسی جالی میں رکھ دیں بعد میں تمام مصالحہ ملانے کے بعد قیمہ پیس لیں
  2. 2 آدھے گھنٹے کے لئے رکھ دیں
  3. 3 ڈبل روٹی کے سلائس اور کچا انڈا بھی ملا لیں
  4. 4 باریک کیا ہوا مصالحہ کبابوں میں شامل کر کے اچھی طرح ملائیں درمیانے سائز میں لمبائی میں کباب بنائیں
  5. 5 دھیمی آنچ پر تل لیں اور علیحدہ برتن میں رکھ دیں
  6. 6 کباب تیار ہیں
  7. 7 دیگچی میں تیل ڈال کر گرم کر یں پیاز تل لی
  8. 8 پیاز براؤن ہونے پر پسا ہوا لہسن، ادرک شامل کر یں ٹماٹر بھی ڈال دیں
  9. 9 نمک، مرچ، زیرہ وغیرہ بھی ڈال کر کے پکنے رکھ دیں
  10. 10 جب ٹماٹر نرم ہو جائیں تو مصالحہ بھون لیں
  11. 11 ہری مرچ اور کٹی ہوئی ادرک بھی شامل کر دیں
  12. 12 آنچ دھیمی رکھیں اور مصالحہ میں آہستہ آہستہ کباب ڈالتی جائیں کباب الگ الگ رکھیں ملنے نہ پائیں
  13. 13 جب تیل اوپر آنے لگے تو چولہا بند کر دیں
  14. 14 کوئلے کو چولہے پر دہکا لیں مصالحے کے درمیان میں ہلکی سی جگہ بنا لیں اور کوئلہ ڈال کر دم دے دیں
  15. 15 گرم گرم نان کے ساتھ پیش کر یں

متعلقہ پکوان

(7014) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Pakistani Meat - مزید پاکستانی گوشت کے پکوان

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Bhara Kabab Masala, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Bhara Kabab Masala is a Pakistani Meat, and listed in the pakistani gosht. its preparation time is only 25 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.