Kachori Daal Mash Recipe In Urdu

کچوری (دال ماش بھری) بنانے کی ترکیب

Kachori Daal Mash Recipe In Urdu

اشیاء:
میدہ 250گرام
دال ماش 100گرام
مرچ سیاہ 8عدد
لونگ چار عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
گھی حسب ضرورت
مرچ سرخ حسب پسند
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
دال ماش چن کر بارہ گھنٹے کے لئے بھگو دیجئے۔ بارہ گھنٹے بعد دال کو اچھی طرح دھو کر اور چھلکا اتار کر سل پر باریک پیس لیجئے۔ مرچ سیاہ، لونگ ،دار چینی، نمک اور مرچ سرخ بھی پیس کر دال میں ملا لیجئے۔ میدے میں 50ملی لیٹر گھی ڈال کر اور پانی یا دودھ کا بار بار چھینٹا دے کر خوب گوندھئے۔ جب ملائم ہو جائے تو چھوٹے چھوٹے پیڑے بنا کر موٹی سی روٹی بیل لیجئے۔ ایک روٹی کو پلیٹ میں رکھئے اوپر تیار شدہ پسی ہوئی دال ماش کی گولی بنا کر رکھ دیجئے۔ اوپر دوسری روٹی رکھ کر کناروں کو اچھی طرح سے بندکر دیجئے تاکہ دال باہرنہ نکل سکے۔اب فرائی پین یا کڑاہی میں گھی ڈال کر گرم کیجئے اور ہلکی آنچ پر ان کچوریوں کو تل لیجئے۔ سرخ ہونے پر نکال لیجئے۔ دال ماش بھری نہایت لذیذ اور خستہ کچوری تیار ہے۔

متعلقہ پکوان

(2840) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Daal Mash - مزید ماش کی دال

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Kachori Daal Mash, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kachori Daal Mash is a Daal Mash, and listed in the dal Mash. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.