Mash Ki Daal Recipe In Urdu

ثابت ماش بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Mash Ki Daal, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mash Ki Daal is a Daal Mash, and listed in the dal Mash. its preparation time is only 15 minutes and it's making time is just 45 minutes and it serves upto 3 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Mash Ki Daal Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

15 منٹ

پکانے کا وقت

45 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

3 افراد

کیلوریز‎

381 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 ثابت ماش (اڑو) ایک پاؤ
2 بڑی الائچی چار عدد
3 ہینگ ایک چٹکی
4 اجوائن دو چٹکی
5 نمک حسب ضرورت
6 پیاز آدھا پاؤ
7 ادرک چھٹانک
8 گھی آدھا پاؤ
9 پودینہ چند پتے
10 سیاہ مرچ پسی ہوئی چائے کا آدھا چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1تین یا چار گھنٹے کیلئے ماش کو پانی میں بھگو دیں
  2. 2 پھر دیگچی میں گھی ڈال کر اس میں کچلی ہوئی الائچی، نمک ،پسی ہوئی کالی مرچ، اجوائن ہینگ اور پو دینے کے پتوں کے ساتھ ثابت ماش ڈال کر بھونیں
  3. 3 پھر اس میں اتنا پانی ڈالیں کہ پانی دال سے کافی اوپر رہے اور ہلکی آگ پر پکنے دیں
  4. 4 تین یا چار گھنٹے کے بعد وہ گاڑھا شوربا بن جائے گا
  5. 5 دیگچی اتار نے سے پہلے اگر دو بڑے چمچ دہی یا بالائی کے ڈال دئیے جائیں تو بہتر ہے
  6. 6 اس کا بگھار بنانے کے لئے علیحدہ سے سے فرائنگ پین میں گرم گھی کے ساتھ پیاز کے لچھے، ادرک، کٹی ہوئی، دو یا تین لونگ، لہسن کی تین تریاں، ان سب کو ہلکا سا سرخ کر کے دال کو بگھار لیں
  7. 7 پھر پانچ منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں
  8. 8 دم کے بعد ماش کو ڈونگے میں ڈال کر اوپر پو دینہ اور ہرا دھنیا باریک کاٹ کر ڈال دیں
  9. 9 ثابت ماش تیار ہے

متعلقہ پکوان

(3040) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Daal Mash - مزید ماش کی دال

More Recipes - مزید تراکیب