Kasuri Gobi Recipe In Urdu

گوبھی قصوری بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Kasuri Gobi, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kasuri Gobi is a Gobi Aur Band Gobhi, and listed in the Cabbage. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 11 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Kasuri Gobi Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

11 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

Ingredients - اجزاء

1 2 کپ قصوری میتھی ( سوکھی میتھی)۔
2 2 کھانے کے چمچ آئل۔
3 2 کھانے کے چمچ چینی۔
4 نمک حسبِِ ذائقہ۔
5 1 چائے کا چمچ پسی ہوئی سرخ مرچ۔
6 1 کپ دودھ۔
7 1 کپ ابلی ہوئی پھول گوبھی کے فلورٹز (Florets)۔
8 1 کپ ابلے ہوئے سبز مٹر۔
9 1 چائے کا چمچ پنجابی گرم مسالہ۔
10 1 چائے کا چمچ خشک آم کا پاوؤڈر (امچور)۔

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1قصوری میتھی (سوکھی میتھی) صاف کریں۔
  2. 2 اس میں 2 کپ پانی شامل کریں۔
  3. 3 اسے1  گھنٹہ تک بھگوئے رکھیں۔
  4. 4 نچوڑ لیں اور ایک جانب رکھ دیں۔
  5. 5 ایک پین میں آئل گرم کریں۔
  6. 6 آئل میں قصوری میتھی اور دودھ شامل کریں۔
  7. 7 پکائیں حتیٰ کہ مکسچر مکمل طور پر خشک بن جائے۔
  8. 8 چینی شامل کریں۔
  9. 9 اس کے ساتھ ساتھ نمک اور پسی ہوئی سرخ مرچ بھی شامل کریں۔
  10. 10 بخوبی یکجا کریں۔
  11. 11 1 منٹ تک کے لیے پکائیں۔
  12. 12 پھول گوبھی شامل کریں۔
  13. 13 پھول گوبھی شامل کرنے کے بعد 1 تا 2 منٹ تک اسٹر فرائی کریں
  14. 14 یہ عمل دھیمی آنچ پر سر انجام دیں۔
  15. 15 مٹر۔ پنجابی گرم مسالہ۔ اور خشک آم کا پاوؤڈر (امچور) شامل کریں۔
  16. 16 2  تا 3 منٹ تک اسٹر فرائی کریں۔
  17. 17 گرما گرم ہی کھانے کے لیے پیش کریں۔

متعلقہ پکوان

(5482) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Gobi Aur Band Gobhi - مزید گوبھی اور بند گوبھی

More Recipes - مزید تراکیب