Kiwi Cake Recipe In Urdu

کیوی کیک بنانے کی ترکیب

Kiwi Cake Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

30 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 میدہ ڈھائی پیالی
2 انڈے تین عدد
3 چینی ڈیڑھ پیالی
4 نمک ایک چٹکی
5 کیوی فروٹ تین عدد
6 بیکنگ پاؤڈر دو چائے کے چمچ
7 بیکنگ سوڈا ایک چائے کا چمچ
8 دودھ ایک پیالی
9 سار کریم آدھی پیالی
10 فریش کریم دو پیالی
11 ونیلا ایسنس ایک چائے کا چمچ
12 مارجرین یا مکھن 200گرام

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1دو آٹھ انچ کے کیک پین لے کر انھیں چکنا کرکے رکھ لیں اور اوون کو 180Cپر بیس سے پچیس منٹ پہلے گرم کر لیں۔
  2. 2 میدے میں نمک،بیکنگ پاؤڈر اور بیکنگ سوڈا ملا کر چھان لیں۔
  3. 3 مارجرین یا مکھن کو صاف خشک پیالے میں ڈال کر الیکٹرک بیٹر سے اتنی دیر پھینٹیں کہ وہ ہلکا ہو کر کریم کی شکل میں آجائے،پھر اس میں پسی ہوئی چینی ملا کر چار سے پانچ منٹ مزید پھینٹ لیں۔
  4. 4 اس مکسچر میں ایک ایک کرکے انڈا ڈالتے ہوئے پھینٹیں۔
  5. 5 چھان کر رکھے ہوئے میدے کو تھوڑا تھوڑا کرکے اس میں ڈالیں اور اچھی طرح ہلکے ہاتھ سے ملا لیں۔
  6. 6 اس مکسچر کو دونوں کیک پین میں آدھا آدھا ڈال دیں اور گرم کئے ہوئے اوون میں تیس سے پینتیس منٹ کے لئے بیک کرلیں۔
  7. 7 مکمل ٹھنڈا کرکے کیک کو پین سے نکال لیں۔ایک کیک کے اوپر پھینٹی ہوئی سار کریم لگا کر اس پر کیوی کے سلائسز لگا دیں اور اس پر دوسرا کیک رکھ دیں۔
  8. 8 آخر میں اس کیک کو پھینٹی ہوئی کریم سے سجا کر اوپر سے کیوی سے گارنش کردیں۔

(529) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Cake - مزید کیک

Urdu cooking recipe of Kiwi Cake, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Kiwi Cake is a Cake, and listed in the cake. its preparation time is only 30 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.