Laziz Gosht Tikka Recipe In Urdu

لذیذ تکے بنانے کی ترکیب

Laziz Gosht Tikka Recipe In Urdu

اجزاء:
گوشت ڈھائی کلو
گھی آدھا کلو
کچری پسی ہوئی ایک کھانے کا چمچ
گرم مصالحہ آدھا کلو کھانے کا چمچہ
خشک دھنیا ایک کھانے کا چمچہ
دہی ڈیڑھ کلو
ثابت سرخ مرچ 6عدد
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
گوشت کے چھوٹے ٹکڑے کر لیں پھر نمک، سرخ ، ثابت دھنیا، گرم مصالحہ اور کچری میں پیس لیں۔ اس پسے ہوئے مصالحے کو دہی میں اچھی طرح مکس کر لیں اس آمیزے میں گوشت کے ٹکڑے ڈال کر دو گھنٹے کے لئے رکھ دیں۔ اس کے بعد گوشت کے ٹکڑے سلاخوں میں پرو کر دہکتے ہوئے کوئلوں کی آگ پر سرخ کر لیں۔ ساتھ ہی گھی میں روئی بھگو کر گوشت کے ٹکڑوں پر لگاتی جائیں۔تکے سرخ ہوجائیں تو انہیں سیخوں سے الگ کر کے پلیٹ میں نکال دیں۔ چٹنی ، ٹماٹو اور سلاد کے ساتھ پیش کریں۔

متعلقہ پکوان

(2128) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Kabab And Tikka - مزید کباب و تکہ

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Laziz Gosht Tikka, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Laziz Gosht Tikka is a Kabab And Tikka, and listed in the Kebab aur Tikka. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.