Matar Aloo Recipe In Urdu

مٹر اور آلو بنانے کی ترکیب

Matar Aloo Recipe In Urdu

اشیاء:
آلو ایک کلو
لہسن 30گرام
ادرک 20گرام
ثابت سرخ مرچیں حسب ضرورت
زیرہ دو گرام
لونگ دو گرام
لیموں کا رس چار چمچہ
آئل حسب ضرورت
مٹر ایک کلو
پیاز 50گرام
ہلدی ایک چھوٹا چمچہ
دار چینی دو گرام
الائچی دو گرام
کالی مرچیں دو گرام
نمک حسب ضرورت
․ترکیب:
لہسن، پیاز اور ادرک چھیل کر باریک کاٹ لیں ۔ آلوؤں کو پانی سے دھو کر صاف کر یں اور چھیل کر کاٹ لیں۔ پھر ثابت سرخ مرچیں، کالی مرچیں، نمک، لونگ ، الائچی، دار چینی ، ادرک ، لہسن ہلدی کو ایک جگہ اکٹھا کر کے مکس کر یں اور سل پر باریک پیس لیں۔ اس کے بعد ایک برتن میں آئل ڈال کر چولہے پر رکھیں۔ اس میں پیاز ڈال کر سرخ کر یں۔ پھر اس میں مصالحہ ڈال کر پانی کا ہلکا سا چھینٹا لگائیں اور مصالحہ بھون لیں۔ تین منٹ کے بعد اس میں مٹر ڈالیں اور کفیگر کے ساتھ ہلائیں اب اس میں آلو ڈالیں اور حسب ضرورت پانی بھی ڈال دیں اور اوپر ڈھکن دے کر اس وقت تک پکائیں جب تک کہ آلو گل نہ جائیں۔ جب آلو اور مٹر نرم ہو جائیں تو ان میں زیرہ ڈال کر آنچ ہلکی کر دیں۔ مزید پانچ منٹ تک آگ پر رکھیں اور پھر نیچے اتار لیں اور گرم گرم کھانے کے لئے پیش کر یں۔

متعلقہ پکوان

(4184) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Matar Aloo, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Matar Aloo is a Aloo, and listed in the Potato. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.