Mixed Mushroom Ragout Recipe In Urdu

مکسڈ مشروم راگوٹ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Mixed Mushroom Ragout, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Mixed Mushroom Ragout is a International Food, and listed in the worldwide food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Mixed Mushroom Ragout Recipe In Urdu

ضروری اشیاء:
وائٹ مشروم کپ
کین مشروم کپ
بٹن مشروم کپ
پیاز 1عدد
لہسن کا جوا (کُوٹ لیں) 1عدد
ثابت دھنیا (کوٹ لیں) 1چائے کا چمچہ
سرکہ 2کھانے کے چمچے
سویا سوس 1کھانے کا چمچہ
ٹماٹو پیسٹ 2چائے کے چمچے
براؤن شوگر 2چائے کے چمچے
سبزی کی یخنی 2/3کپ
نمک حسب ِذائقہ
سیاہ مرچ پاؤڈر حسب ِ ذائقہ
ہرا دھنیا (گارنشنگ کیلئے) حسب ِ ذائقہ
ترکیب:
ایک سوس پین میں پیاز، لہسن، ثابت دھنیا، سرکہ، سویا سوس، ٹماٹو پیسٹ، براؤن شوگر اور سبزی کی یخنی ڈال کر ایک مرتبہ ابالیں۔ اس کے بعد ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر 5منٹ تک پکائیں اس کے بعد ڈھکن ہٹا دیں اور مزید 5منٹ تک پکائیں۔ اس میں وائٹ مشروم، کین مشروم اور بٹن مشروم ڈال کر چمچہ چلائیں اور 2منٹ تک پکائیں۔ اس کے بعد چھنی کی مدد سے مشرومز کو نکال کر پلیٹ میں الگ رکھ لیں اور آمیزے کو پکنے دیں جب آمیزہ گاڑھا ہونے لگے تو اس میں نمک اور سیاہ مرچ پاؤڈر شامل کریں اورسوس پیس کوچولہے سے ہٹا لیں آمیزے کے گاڑھا ہونے کے بعداسے سرونگ پلٹ میں رکھے ہوئے مشرومز کے اوپر ڈالیں۔
ہرا دھنیا سے گارنش کریں۔ مزیدار مکسڈ، مشروم راگو تیار ہے سرو کریں۔

متعلقہ پکوان

(5162) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From International Food - مزید بین اقوامی کھانوں کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب