Shrimp Stuffed Bitter Gourd Recipe In Urdu

جھینگے بھرے کریلے بنانے کی ترکیب

Shrimp Stuffed Bitter Gourd Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

40 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

Ingredients - اجزاء

1 کریلے 6عدد چھوٹے سائز کے
2 جھینگے (چھوٹے والے)250گرام
3 نمک حسب ذائقہ
4 ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
5 پیاز دو عدد
6 کٹی ہوئی لال مرچ آدھا چائے کا چمچ
7 ہلدی آدھا چائے کا چمچ
8 پسی ہوئی لال مرچ ایک چائے کا چمچ
9 ہری مرچیں تین سے چار عدد
10 ٹماٹر دو عدد
11 کوکنگ آئل چار کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک باؤل میں صاف کئے ہوئے جھینگے ڈالیں اور ساتھ ہی اس میں ایک چائے کا چمچ ادرک لہسن،نمک اور پسی ہوئی لال مرچ ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے رکھ دیں۔
  2. 2 کریلوں کو ہلکا ہلکا سا چھیل لیں پھر ہلدی نمک لگا کر کچھ دیررکھنے کے بعد دھوکر اچھی طرح خشک کرلیں۔
  3. 3 پھر ایک پین میں دوکھانے کے چمچ کوکنگ آئل ڈال کر جھینگوں کو ہلکا سا فرائی کریں اور ٹھنڈے کرکے کریلوں میں بھر دیں اور کریلوں کو بھی چکنے کئے ہوئے پین میں ہلکے سنہری فرائی کرلیں۔
  4. 4 کوکنگ آئل میں باریک کٹی ہوئی پیاز کو فرائی کریں ساتھ ہی اس میں ادرک لہسن ڈال دیں۔
  5. 5 جب پیاز نرم ہو جائے تو اس میں چوپ ٹماٹر،دھنیا،زیرہ اور کٹی ہوئی لال مرچ ڈال کر تیل علیحدہ ہونے تک پکائیں پھر جھینگے بھرے کریلے اوپر رکھ کر پانی کا چھینٹا دیں اور دس منٹ کے لئے دم پر رکھ دیں۔

(494) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mix Sabzi - مزید مختلف اقسام کی سبزی

Urdu cooking recipe of Shrimp Stuffed Bitter Gourd, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Shrimp Stuffed Bitter Gourd is a Mix Sabzi, and listed in the mix vegetable. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 40 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.