Spicy And Yogurt Potatoes Recipe In Urdu - Recipe No. 6736

اسپائسی اینڈ یوگرٹ پوٹیٹوز بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 6736

Spicy And Yogurt Potatoes Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

30 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

1 آلو آدھا کلو
2 نمک حسب ذائقہ
3 ادرک دو انچ کا ٹکڑا
4 لہسن کے جوئے تین سے چار عدد
5 دہی ڈیڑھ پیالی
6 بیسن دو کھانے کے چمچ
7 ثابت دھنیا ایک چائے کا چمچ
8 سفید زیرہ ایک چائے کا چمچ
9 سرخ شملہ مرچ حسب پسند
10 کالی مرچ گدری پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ
11 ہری مرچیں دو عدد
12 کوکنگ آئل دو کھانے کے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ابلتے ہوئے پانی میں بے بی پوٹیٹو یا آلوؤں کے چھوٹے چوکور ٹکڑے ڈال کر چار سے پانچ منٹ ابالیں اور چھلنی میں چھان کر ٹھنڈے کرنے رکھ دیں۔
  2. 2 شملہ مرچ کے دو سے تین سلائسز لے کر گرم اوون میں اتنی دیر رکھیں کہ چھلکا جل جائے اور مرچ نرم ہو جائے۔
  3. 3 دہی میں کچلا ہوا ادرک لہسن،نمک،بھنا کٹا ہوا دھنیا، زیرہ،شملہ مرچ کا پیسٹ،کالی مرچ،باریک کٹی ہوئی ہری مرچیں اور کوکنگ آئل ڈال کر ملائیں۔
  4. 4 آلو کے ٹکڑوں کو دہی کے مکسچر میں اچھی طرح لتھیڑ کر چکنی کی ہوئی بیکنگ ٹرے میں رکھ دیں۔
  5. 5 پندرہ سے بیس منٹ فریج میں رکھنے کے بعد 180C پر پہلے سے گرم کئے ہوئے اوون میں بیک کرنے رکھیں۔
  6. 6 بیس سے پچیس منٹ بیک کرنے کے بعد جب آلو سنہری اور خستہ ہو جائے تو اوون سے نکال لیں۔

(880) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Aloo - مزید آلو سے بنے کھانے

Urdu cooking recipe of Spicy And Yogurt Potatoes, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Spicy And Yogurt Potatoes is a Aloo, and listed in the Potato. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 30 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.